دودھ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کمشنر کراچی سے جواب طلب۔۔

دودھ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کمشنر کراچی سے جواب طلب۔۔

11 views

سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں میں  اضافے سے متعلق کیس میں کمشنر کراچی سے جواب طلب کرلیا۔

 28 اپریل کو دودھ کی قیمتوں میں  ہوشربا اضافے سے متعلق کيس کی سماعت ہوئی۔

دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف پاسبان نے درخواست دائر رکھی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 94 روپے مقرر ہے لیکن شہر میں فی لیٹر دودھ 140 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

پاسبان نے استدعا کی کہ حکام سرکاری نرخ پر عمل درامد کرنے میں ناکام ہوچکے لہذا کمشنر کراچی و دیگر کو منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ دودھ کی سرکاری قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو 7 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ رمضان کی آمد سے قبل ہی ڈیری فارمرز نے کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 130 روپے کردی تھی۔ شہر میں دہی 200 روپے کلو تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *