کورونا وائرس: پاکستان میں پہلی مرتبہ یومیہ ہلاکتیں 200 سے تجاوز

کورونا وائرس: پاکستان میں پہلی مرتبہ یومیہ ہلاکتیں 200 سے تجاوز

30 views

پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 201 ہے۔ جو اب تک پاکستان میں سب سے زیادہ یومیہ ہلاکتیں ہیں۔

غانیہ نورین

ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کرنے لگی ، رمضان المبارک کے باعث شہریوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کھلم کھلا جاری ہے، بازاروں میں عوام کی بڑی تعداد موجود ہے جہاں شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے اور فیس ماسک پہننے کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے۔

جس کا نتیجہ ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں بدھ کو سب سے زیادہ یومیہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جو تیسری لہر کے آغاز سے اب تک کی زیادہ اموات بتائی جارہی ہے۔

Maulana Tariq Jameel launches flagship store in Karachi - Style - Images

یہ بڑی تعداد ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جہاں ملک میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر پاک اہلکار سڑکوں پر موجود ہیں جبکہ پڑوسی ملک بھارت میں کورونا کی سنگین صورتحال بھی پاکستانی میڈیا کی سرخیاں بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوج سے مدد طلب

Pakistan stays under lockdown amid coronavirus outbreak

اس کے علاوہ کرونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھرمیں عید الفطرتک سیاحت اورسفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں مگر پاکستانی عوام نے عید شاپنگ کے لیے عالمی وباء کی احتیاطی تدابیر کو ہوا میں اڑا رکھا ہے۔

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران نئے مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ ملک میں ویکسینیشن کا عمل جاری مگر سست روی کا شکار ہے۔

Pakistan's coronavirus cases touches 38,799 with 834 deaths | World News –  India TV

پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 201 ہے۔ جو اب تک پاکستان میں سب سے زیادہ یومیہ ہلاکتیں ہیں، اس وقت ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح 10.7 فیصد ہے۔

بدھ کو این سی او سی کے مطابق ایک دن میں کرونا کے5ہزار292 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 24گھنٹے کے دوران کرونا کے49 ہزار101 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ وائرس سے مجموعی اموات 17ہزار530ہوگئی۔ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.77 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کے فٹ پاتھ اور سڑکوں پر آکسیجن کی بھیک مانگتی عوام

این سی او سی نے بتایا ہے کہ کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 127 اموات، خیبر پختونخوا میں 45 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 19، اسلام آباد 5 ، آزاد کشمیر میں 4 اور بلوچستان میں 1 مریض کا وائرس کے باعث انتقال ہوا۔

More areas under smart lockdown in six cities of Punjab - Pakistan -  DAWN.COM

ملک میں کرونا کے فعال کیسزکی تعداد88 ہزار207 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 4 ہزار 494 ہے۔ ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ10  ہزار 231  تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت ملک میں 6 ہزار 286 مریض 631 مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔ مردان میں 73 فیصد، ملتان میں 74 فیصد، لاہور 75، گجرانوالہ 59 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ گوجرانوالہ میں 98 فیصد، پشاور 72 فیصد، مردان میں 71 فیصد اور ملتان میں 76 فیصد آکسیجن بیڈز پر بھی مریض موجود ہیں۔

 پہلی مرتبہ ایک لاکھ سے زیادہ افرادکی ویکسینیشن

دوسری جانب پاکستان میں منگل سے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ منگل کو ایک لاکھ 17 ہزار 852 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ گذشتہ دن پہلی دفعہ ایک لاکھ سے زائد افراد نے کورونا ویکسینیشن کی۔

سربراہ این سی او سی کے مطابق ’خوشی ہے کہ لوگ زیادہ تعداد میں ویکسین لگانے کے لیے اندراج کر رہے ہیں، مجموعی طور پر 21 لاکھ افراد کی

ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔ برائے مہربانی 40 اور اس سے زیادہ افراد کو ویکسین کی رجسٹریشن کی ترغیب دیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں تین مراحل میں ویکسین لگائی گئی۔ پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ویکسین لگانے کا آغاز دو فروری کو ہوا۔دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانا شروع کی گئی، جبکہ تیسرے مرحلے میں 50 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو ویکسین لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین: کل سے 40 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہوگی

پاکستان میں وفاقی حکومت نے تمام شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ نجی کمپنیوں کو بھی ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے وفاقی کابینہ کی منظوری سے روسی اور چینی کمپنیوں کی ویکسین کی قیمتیں بھی مقرر کر دی ہیں۔

ویکسین لگوانے کے لیے شہریوں کو شناختی کارڈ نمبر 1166 پر میسج بھیج کر رجسٹریشن کرانا ہوگی جس کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کا جوابی پیغام موصول ہوگا۔

بڑے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن

کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے، مستقل ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلوں کا خیال نہ رکھنے کے باعث کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی نے ملک کے متعدد شہروں میں 2 یا 3 مئی سے دو ھفتوں کے مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس مکمل بند رکھنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو انتظامات کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

Ease in lockdown' sets in confusion in Punjab - Pakistan - DAWN.COM، بہاولپور، ملتان، حیدرآباد، پشاور، دیر لوئر ، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، سوات، صوابی، مظفرآباد، سدھنوتی، پنچ، باغ کے اضلاع میں 2 یا 3 مئی سے دو ھفتوں کا مکمل لاک ڈاون نافذ کر دیا جائے گا۔

تاہم صدر تاجر اتحاد خیبر پختونخوا مجیب الرحمن نے تاجروں سے کہا گیا ہے کہ اب بھی مکمل لاک ڈاون سے مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کر کے بچا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا ’ہم حکومت سے بات چیت کے ذریعے مکمل لاک ڈاون کو روکنے کی کوشش کریں گے۔‘

Content:GhaniaNaureen
Source:Media Reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *