sti 808x454

رمضان پکوان :آج افطارمیں چیز سٹفڈ ڈرم اسٹک بنائیں ۔۔

21 views

رمضان کا مہینہ ہے تو کھانے میں طرح طرح کی اشیاء بھی گھر والے خوب پسند کرتے ہیں تو آج آپ بھی اپنے دسترخوان کو سجائیں مزیدار چیز سٹفڈ ڈرم اسٹک سے۔

صبحین عماد

اجزاء
چکن قیمہ 500گرام
چکن لیگ کی ہڈیاں 10-12عدد
پیاز 250گرام
بریڈ سلائس 1عدد
سبز مرچیں 2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
پیپریکا 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
انڈہ 1عدد
کارن فلار 2کھانے کے چمچ
بریڈ کرمز حسبِ ضرورت
موزریلا چیز 200گرام
چیڈر چیز 100گرام
کھانے کا تیل فرائی کے لئے
سویٹ چِلی سوس بنانے کے اجزاء:
پانی 2کپ
کٹی لا ل مرچ 3کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
چینی 4کھانے کے چمچ
کارن فلار اور پانی حسبِ ضرورت
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ
ترکیب
ایک باؤل میں قیمہ، پیاز، سبز مرچیں، بریڈ سلائس، انڈہ، کارن فلار، موزریلا چیز، چیڈر چیز، نمک، پیپریکا، لال مرچیں، ذیرہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب تیار کیا ہوا قیمہ چکن لیگ کی ہڈیوں پر لگائیں اور ڈرم اسٹک کی شکل بنا لیں۔
پھر ان کو بریڈ کرمز میں کوٹ کر لیں اور درمیانی ہلکی آنچ پر لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
سوس بنانے کی ترکیب
ایک سوس پین میں پانی ابال کر اس میں کٹی لال مرچیں، چینی، نمک او ر لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
اب اس میں کارن فلار ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
سوس تیا ر ہے، ڈرم اسٹکس کے ساتھ سرو کریں۔

content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *