پی آ ئی اے کا خصوصی طیارہ ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا ۔۔

پی آ ئی اے کا خصوصی طیارہ ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا ۔۔

27 views

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ بیجنگ سے کرونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے

صبحین عماد

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 6852 بیجنگ سے تین لاکھ سے زائد کرونا ویکسین لے کر اسلام آباد کے نور خان ایئر پورٹ پر لینڈ کرگئی ہے۔

قومی ایئر لائن کا دوسرا طیارہ دوپہر 12 بجے اور تیسرا آج رات 12بجے ویکسین لے کر پاکستان پہنچے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تین بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے 10 لاکھ ویکسین پاکستان لائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے بتایا تھا کہ تین بوئنگ 777 طیارے ویکیسن لینے کیلئے چین روانہ کیے گئے تھے جن کی آج سے مرحلہ وار واپسی شروع ہوگی۔

قبل ازیں پاکستان میں جنوری میں ویکیسن کی پانچ لاکھ خوراکیں آئیں، فروری میں پاکستان میں ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں آئیں۔

 مارچ میں ویکسین کی10 لاکھ 60 ہزار خواراکیں پاکستان آئیں، جب کہ اپریل میں ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان آئیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ مئی میں ویکیسن کی 67 لاکھ خواراکیں پاکستان آنے کی توقع ہے، جب کہ جون میں ویکیسن کی 63 لاکھ خوراکیں پاکستان آنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جون تک ویکسین کی 1 کروڑ 87 لاکھ خوراکیں پاکستان میں موجود ہوں گی۔ 78 فیصد ویکیسن پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے، جب کہ اب تک ویکیسن کی 20 لاکھ ڈوز لگائی جا چکی ہیں

source: sama news

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *