شہنشاہ ظرافت کا خطاب پانے والے اداکار منور ظریف کی 45ویں برسی۔۔

شہنشاہ ظرافت کا خطاب پانے والے اداکار منور ظریف کی 45ویں برسی۔۔

28 views

شہنشاہ ظرافت کا خطاب پانے والے منور ظریف کو ہم سے بچھڑے 45 برس بیت چکے ہیں مگر اپنے پرستاروں کے دلوں میں اب بھی زندہ ہیں۔ ان کے کئی کامیڈی رول ایسے تھے جن کا تصور کرکے فلم بین آج بھی بے اختیار ہنسنے لگتے ہیں۔

صبحین عماد

شہنشاہ ظرافت اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کا خطاب پانے والے منور ظریف 25دسمبر 1940 کو پیدا ہوئے۔فلم بنارسی ٹھگ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے کامیڈی ہیرو منور ظریف کی فنی زندگی کا سفر سولہ برسوں پر محیط رہا۔

منور ظریف اپنے فنی کیرئیر کے دوران جیرا بلیڈ، ہیر رانجھا، موج میلہ، نوکر ووہٹی دا، منجی کتھے ڈاواں، نمک حرام، بندے دا پتر، دامن اور چنگاری سمیت تین سو سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں ادکاری کے جوہر دیکھائے

منور ظریف فلموں میں جس روپ میں بھی آئے، مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئے۔لیجنڈ کامیڈین  کی رنگیلا کے ساتھ جوڑی سپر ہٹ رہی۔ انیس سو ساٹھ اور ستر کی دہائی میں منور ظریف اور رنگیلا کی جوڑی کو، کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔

منور ظریف نے 1971 میں فلم عشق دیوانہ کے لیے پہلی بار خصوصی نگار ایوارڈ حاصل کیا۔اپنی کامیڈی کے ذریعے پرستاروں کے دلوں میں راج کرنے والے مذاحیہ اداکار منور ظریف انتیس اپریل 1976 کو خالق حقیقی سے جا ملے،مگر اپنی اداکاری کے باعث اپنے مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

source: abbtak news
content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *