بھارت : کورنا کی سنگین صورتحال دوران انوکھی شادی کے چرچے

بھارت : کورنا کی سنگین صورتحال دوران انوکھی شادی کے چرچے

44 views

بھارت میں کورونا وائرس کی عالمی وبا نے جہاں معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے وہیں سماجی تہواروں، شادی بیاہ کی رسومات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

غانیہ نورین

کورونا وائرس کی دوسری لہر بھارت میں قہر بن کر برس رہی ہے جس کے باعث اسپتالوں میں مصنوعی آکسیجن کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے جبکہ قبرستانوں اور شمشان گھاٹوں میں بھی جگہ نہیں ہے ۔

بھارت کی سڑکوں پرلاشیں ، روتے چہرے ، رکشہ ، ٹیکسی میں بیٹھے کورونا مریض بھارت کے کوویڈ بحران کی درد ناک داستان بیان کررہے ہیں۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا نے جہاں معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے وہیں سماجی تہواروں، شادی بیاہ کی رسومات بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

عام حالات میں بھارت میں شادی کا تہوار معنوں مہنگے زیور ، قیمتی لباس ، رنگ برنگے مختلف رسم و رواج کا ایک نام ہے مگر ملک کی موجودہ صورتحال نے اسے تاریخی طور پر بدل کررکھ دیا ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مدھیہ پردیش میں ہونے والی ایک شادی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جوڑا پی پی ای کٹس پہن کر شادی کی رسومات ادا کر رہا ہے جبکہ ایشیئن نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) کے مطابق ایک دن پہلے ہی دولہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رسم عروسی کے شرکا میں پولیس اور اہل خانہ شریک تھے۔

خیال رہے کہ بھارت میں نائٹ کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ ہے تاکہ لوگ کرونا کی دوسری لہر سے محفوظ رہ سکیں۔

Source:Social Media
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *