کینسر میں مبتلا یاسمین راشد کے مثالی کردار پر عوام کا خراج تحسین

کینسر میں مبتلا یاسمین راشد کے مثالی کردار پر عوام کا خراج تحسین

163 views

صوبائی پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد اس وقت کینسر جیسے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہیں جہاں انہوں نے عالمی وباءکے باعث ملک کی سنگین صورتحال میں پاکستانی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا، وہ عوام کی صحت کیلئے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہیں جس کا اعتراف سوشل میڈیا پر بھی کیا جانے لگا ہے۔

غانیہ نورین

پاکستان کے سوشل میڈیا ٹائم لائن پر اس وقت وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہیش ٹیگ نمایاں ہے جہاں پاکستانی صارفین کینسر سے نبردآزما یاسمین راشد کی مثالی کردار کا اعتراف کررہے ہیں اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس خصوصاً ٹوئٹر پر صوبائی وزیر صحت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹرز و دیگر صارفین خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ڈاکٹر یاسمین راشد کے کام کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کے علاج کی وجہ سے اپنے تمام بال کھو بیٹھی ہیں لیکن پھر بھی وہ اس وبائی صورتحال کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

مثالی بہادری سے کینسر جیسے موذی مرض سے مقابلہ کرتی ڈاکٹر یاسمین راشد کیلئے ویمن کرکٹر ثنا میر نے بھی ٹوئٹ کیا۔

ثنا میر نے لکھا کہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی قدر ہمارے دلوں میں مزید بڑھ گئی ہے۔

ویمن کرکٹر نے بتایا کہ ان کے والدین نے حال ہی میں اپنی ویکسینیشن کروائی ہے ، ویکسین سینٹر میں تمام اقدامات بہت اچھے تھے جس کا سہرا یقیناً ڈاکٹر صاحبہ کو ہی جاتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ کینسر کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کا اپنی ڈیوٹی کورونا کے دوران سرانجام دینا قابل تحسین ہے ہماری سب کی دعا ہے کے رب کعبہ آپکو صحت یابی عطا فرمائے آمین۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *