لاکھوں دلوں کی آواز،معروف قوال امجد صابری کو بچھڑے 5 برس بیت گئے۔

لاکھوں دلوں کی آواز،معروف قوال امجد صابری کو بچھڑے 5 برس بیت گئے۔

15 views

فن قوالی میں دنیا بھر میں نام کمانے والے امجد صابری کو اپنے مداحوں سےبچھڑے پانچ سال بیت گئے لیکن سماعتوں میں رس گھولنے والی آوازآج بھی کروڑوں شائقین قوالی کے سینے میں دل بن کر دھڑک رہی ہے۔

صبحین عماد

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنے والد کی پانچویں برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

حورین صابری نے اپنے والد کی برسی پر اُنہیں یاد کرتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کے ہمراہ لی گئی اپنی کچھ یادگار تصویر شیئر کی ہیں۔

امجد صابری کی بیٹی نے ان نایاب تصاویر کو جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’اور آج پھر وہ دن آگیا، مجھے یقین نہیں آرہا کہ بابا کے انتقال کو پانچ سال گُزر گئے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم سب ہمارے بابا کو بہت زیادہ یاد کرتے ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hoorain Amjad Sabri (@hoorainn._)

حورین صابری نے لکھا کہ ’ہم اپنی زندگیوں میں جنتا بھی مصروف ہوجائیں لیکن ایک نامکمل احساس ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتا ہے۔‘

اس جذباتی پوسٹ پر امجد صابری کے مداحوں کی بڑی تعداد اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی نظر آرہی ہے۔


امجد صابری نے 23 دسمبر 1976 کو کراچی کے معروف قوال گھرانے میں آنکھ میں آنکھ کھولی۔ انہوں نے قوالی کی ابتدائی تربیت والد غلام فرید صابری اوربڑے بھائی عظمت صابری سے لی ، فنی تعلیم وتربیت کے بعد امجد صابری نے قوالی کے شعبے میں جس انداز سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔

انہوں نے 1988ء میں پہلی بار صرف 12 سال کی عمر میں اسٹیج پر پرفارم کیا ۔اپنے والد کی زندگی میں تو انہی کے ساتھ محافل سماع میں شریک ہوتے رہے، مگر 1994ء میں غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد خود بطور مرکزی قوال پرفارمنس کا آغاز کیا ۔

امجد صابری نے بھارت، نیپال، امریکا اور لندن سمیت 17 سے زائد ممالک میں پرفارمنس دی اورخوب داد سمیٹی ۔ اپنے والد غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد امجد صابری ایک نئے روپ میں ابھر کر آئے ۔ امجد صابری کو  اپنے والد کے انتقال کے بعد ان کی مشہور قوالیوں ”تاجدار حرم“ اور ”بھر دو جھولی میری“  سے بے پناہ  شہرت حاصل ہوئی ۔

امجد فرید صابری کو 22 جون 2016 بمطابق 16 رمضان المبارک کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا ۔امجد صابری ایک عہد تھا ،جوتمام ہوگیا مگر ان  کا فن ہمیشہ زندہ رہے گا ان کی آواز آج بھی ان مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے

content :sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *