چینی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

چینی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

11 views

 عوامی جمہوریہ چین کے سفیر عزت مآب جناب نونگ رونگ نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی-

تفصیلات کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ائیر چیف کو مبارکباد پیش کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ ان کی متاثرکن قیادت میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

ائیر چیف نے پاک فضائیہ اور عوامی جمہوریہ چین کی فضائیہ کے مابین قابل ِ ستائش تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید پروان چڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

source: PAF Media Affairs

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *