کارجون جویابورجا: جن کی قہقوں کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی

کارجون جویابورجا: جن کی قہقوں کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی

65 views

اپنی منفرد قہقوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر کروڑوں لوگوں کو ہنسانے والے ہسپانوی مزاح کار جون جویا بورجا 65 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

غانیہ نورین

بلاشبہ سوشل میڈیا ہر خاص و عام کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم بن گیا ہے اور اس بات کی حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، یہ پلیٹ فارم اچانک کسی بھی شخص کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے، اس کے لیے کسی بھی قسم کی قید نہیں ہوتی تاہم آپ کو بس کچھ انوکھا کارنامہ کرکے لوگوں کے دل جیتنے ہونگے۔

آئے دن ہم سوشل میڈیا پر میمز کی بھر مار دیکھتے ہیں۔ خاص طور پر نوجوان طرح طرح کی میمز شیئر کرتے نظر آتے ہیں جہاں اکثر ان مزیدار میمز کا حصہ شوبز ، سیاسی اور معروف شخصیات بنتے ہیں وہیں کچھ شخصیات ایسی بھی ہوتی ہیں جو میمز کے ذریعے ہی اپنی شہرت کی سیڑھیاں چڑھتی ہے۔

ان میں ہی سپانوی مزاح کار جون جویا بورجا بھی ہیں جو اپنی منفر قہقوں کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کی وجہ بنے، تاہم انٹرنیٹ پر اپنے  قہقوں کے منفرد انداز سے  عالمی شہرت حاصل کرنے والے ہسپانوی شہری دارِ فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔

Juan Joya Borja, a comedian named El Risitas, died

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جون جوریا بورجا طویل عرصے سے علیل تھے، گزشتہ دنوں انہیں طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا تھا، جہاں آج وہ دورانِ علاج چل بسے۔ اُن کو ’ال رستاس‘ کے نام سے بھی دنیا بھر میں شہرت حاصل تھی۔

جون جویا بورجا کو 2007 میں اُس وقت عالمی شہرت ملی جب وہ ایک انٹرویو میں موجود تھے اور کسی بات پر ایک دم سے ہنسے تھے۔ اُن کا یہ انداز لوگوں کو اس قدر پسند آیا کہ انہوں نے بعد میں اس ویڈیو کلپ کو مختلف مقامات پر میمز کے لیے استعمال کیا۔

اُن کے دوست نے تقریباً 7 سال بعد یعنی 2015 میں ایک اور  مزاحیہ ویڈیو بنا کر شیئر کی جس میں جون جوریا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بورجا خود بھی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ رہے اور وہ مختلف ٹاک شوز میں میزبانی بھی کرچکے تھے۔ اُن کے انتقال کی خبر نے دنیا بھر میں  موجود لاکھوں مداحوں کو افسردہ کردیا ہے۔

Source:ARY News
Content : Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *