گھر رہو محفوظ رہو: این سی او سی  نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

گھر رہو محفوظ رہو: این سی او سی نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

83 views

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے  10 سے  15 مئی تک عیدالفطرکی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے مطابق 8 سے 16 مئی تک لوگ اپنے گھروں میں رہیں۔ چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کے بازار نہیں لگیں گے۔

این سی او سی کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران ٹرینوں کے علاوہ ہر قسم کی پبلک  ٹرانسپورٹ  بند رہے گی۔

بین الصوبائی، بین الضلاعی اور شہروں کے اندر صرف پرائیوٹ گاڑیاں چلیں گی

جبکہ 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد 70 فیصد گنجاش کے ساتھ ٹرینیں چلتی رہیں گی

این سی او سی کے مطابق چھٹیوں کے دوران  مری، گلیات، سوات سمیت سیاحتی مقامات پر جانا منع ہوگا۔ کراچی والے ساحل سمندر پر بھی نہیں جا سکیں گے

این سی اوسی کے مطابق چاند رات کومہندی اورچوڑیوں کے بازارنہیں لگائے جا سکیں گے  یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ، جمعۃ الوداع ،اعتکاف، شب قدر اور نمازعید کے لیے ایس او پیز کا اعلان 1 مئی کو کیا جائے گا۔

این سی او سی نے 40 سے 49 سال کے شہریوں کی کورونا وبا کے خلاف ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث 5 سے 20 مئی تک ان باوَنڈ مسافر پروازیں محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پروازوں کو محدود کرنے سے متعلق پابندی کا جائزہ 18 مئی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں ملک میں آکسیجن کی پیداوار اور سپلائی سے متعلق انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 6 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5 ہزار آکسیجن سلنڈرز درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آکسیجن کی سپلائی موثر بنانے کیلئے لاہور میں لوہا مارکیٹ مصری شاہ  کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو گھر رہنے اور محفوظ رہنے پر زور دیا گیا۔ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند کرنے کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 150 اموات اور 5 ہزار 480 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

source: Hum News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *