آرزو فاطمہ کے شوہر علی اظہر نے کم عمری کی شادی قانون کو چیلنج کردیا

آرزو فاطمہ کے شوہر علی اظہر نے کم عمری کی شادی قانون کو چیلنج کردیا

6 views

اسلام قبول کرکے آرزو فاطمہ کی علی اظہر سے پسند کی شادی کے معاملے پر آرزو فاطمہ کے شوہر علی اظہر نے کم عمری کی شادی قانون کو چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق علی اظہر نے سندھ چائلڈ میرج ایکٹ میں شادی کے لئے کم از کم 18 برس عمر کی شرط کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ لڑکی کی شادی کے لئے عمر 18 برس کی شرط شریعت کے مطابق نہیں ہے ،شریعت کے مطابق شادی کی شرط بلوغت ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ یہ معاملہ آپ شریعت کورٹ کا ہے وہاں لے جائیں، اس نوعیت کی درخواست کی ہائیکورٹ سماعت کی مجاز نہیں ہے۔

اس موقع پر درخواست گزارکا کہناتھا کہ آئین کے مطابق وفاق پر اس اطلاق نہیں بنتا لیکن یہ صوبائی قانون ہے۔ جواد ڈیرو وکیل سندھ حکومت  نے کہا کہ صوبے بھی وفاق کا حصہ ہیں۔

عدالت نے دائرہ حدود پر درخواست گزار کے وکیل سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے، عدالت نے قرار دیا کہ آپ ہمیں بتائیں اس درخواست کو سننے کی مجاز ہائیکورٹ یا شریعت کورٹ ہے؟ عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ ہائیکورٹ نے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت آرزو فاطمہ اور علی اظہر کی شادی کو غیر قانونی دیا تھا، عدالت نے آرزو فاطمہ کی عمر 18 برس سے کم ہونے کے باعث شادی کالعدم قرار دی تھی۔

خیال رہے کہ علی اظہر نے آرزو فاطمہ کی حوالگی کے لیے درخواست دائر کی تھی، درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ بیوی آرزو فاطمہ میرے حوالے کی جائے، جس پر آرزو فاطمہ نے شوہر کے ساتھ جانے کی خواہش کا اظہار کیاتاہم سندھ ہائی کورٹ نے آرزو فاطمہ کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 13 سالہ آرزو کے مبینہ اغوا اور جبری مذہب تبدیلی اور مسلم شخص سے کم عمری میں شادی کے خلاف انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے لڑکی کے مبینہ شوہر سید علی اظہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کے دو بھائیوں سید شارق علی، سید محسن علی، ایک دوست دانش کو کم عمر لڑکی کے مبینہ طور پر اغوا، زبردستی مذہب تبدیلی اور مسلمان شخص سے شادی کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے آرزو کے اہل خانہ کی جانب سے اسے دارالامان بھیجنے کے لیے دائر درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

نوٹ : راوا نیوز آرزو فاطمہ کیس میں اب تک کی تمام پیشرفت کو کور کرتا آرہا ہے۔ 
مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *