کیا آپ جانتے ہیں اقرا عزیز کے دوپٹے پر کیا لکھا گیا ہے اور وہ کیسے بنا۔۔؟؟

کیا آپ جانتے ہیں اقرا عزیز کے دوپٹے پر کیا لکھا گیا ہے اور وہ کیسے بنا۔۔؟؟

273 views

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔

انسٹاگرام پر اداکارہ اقراء عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس تقریب سے متعلق ایک اور خاص چیز اقراء عزیز کا گودبھائی کی تقریب میں پہنا جانے والا دوپٹہ ہے جسے خوبصورت کام دار پھولوں اور اردو اسکرپٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

There are 100 special messages hidden in Iqra Aziz's godh bharai dupatta - Style - Images

اور وہ خاص اسی لیے ہے کیونکہ یہ دوپٹہ 100 خاص پیغامات سے مزین منفرد اور خوبصورت دوپٹہ ڈیزائنر فہد حسنین کا تیار کردہ ہے۔

Iqra Aziz's baby shower dress had 100 handcrafted messages

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فہد حسنین کی جانب سے اقراء یاسر کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کے لیے ایک پیغام درج کیا گیا ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fahad Hussayn (@officialfahadhussayn)

ڈیزائنر نے کہا کہ ’اقرا چاہتی تھیں کہ ہم اُن کے لیے کچھ ایسی چیز تیار کریں جو وہ اپنے بچے کو دے سکیں لہٰذا ہم نے اُن کے لیے خاص  دوپٹہ تیار کرنے کا سوچا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’ہم نے اقرا سے کہا آپ ہمیں 100 خصوصی پیغامات دیں جو ہم اس دوپٹے پر لکھ سکیں اور پھر اداکارہ نے یاسر اور اُن کی والدہ کی مدد سے یہ کام پورا کیا۔

Iqra Aziz's baby shower dress had 100 handcrafted messages

فہد حسین نے کہا کہ ’اس کے بعد ہم نے اقرا کے دوپٹے پر 100 مختلف پھولوں کے ساتھ وہ 100 دُعائیں اور پیغامات لکھے جو اُنہوں نے ہمیں دی تھیں۔‘ڈیزائنر نے مزید کہا کہ ’اقرا کا کہنا تھا کہ اگر اُن کی بیٹی ہوئی تو وہ یہ دوپٹہ اپنی بیٹی کو دیں گی اور اگر بیٹا ہوا تو اپنی بہو کو یہ دوپٹہ دیں گی۔‘اقرا کے دوپٹے پر لکھے گئے پیغامات میں سے چند یہ ہیں:

اچھے اخلاق سے بہتر کچھ نہیں ،علم سب سے بڑی دولت ہے،لوگوں کے ساتھ بھلائی کروگے تو لوگ بھی تمہارے ساتھ بھلائی کریں گے،اللّہ تعالیٰ سے اپنی بھلائی کی دُعا کرو،کسی سے لڑائی نہ کرو،

خیال رہے کہ گزشتہ روز اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی گئی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔ اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اُن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔‘اُنہوں نے اس خوشی کے موقع پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکریہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔‘

دوسری جانب یاسر حسین نے اس خاص موقع پر بےحد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا تھا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

What does Yasir Hussain reveal about wife Iqra Aziz?

source: media reports
content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *