اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر، فلائٹ آپریشن محدود۔۔۔

اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر، فلائٹ آپریشن محدود۔۔۔

38 views

پاکستان اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے بری خبرکیونکہ فلائٹ آپریشن محدود کردیا۔ سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک پروازوں میں 40 فیصد کمی کے ساتھ نیا شیڈول جاری کردیا۔

صبحین عماد

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک فلائٹ آپریشن محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق پروازوں میں 40 فیصد کمی کردی گئی، نیا شیڈول 5 مئی سے 20 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق پی آئی اے کو ہفتے میں کراچی 29، لاہور کیلئے 55 پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ اسلام آباد کیلئے 76، پشاور کیلئے 41 پروازیں چلیں گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کرونا وائرس کی نئی لہر کے باعث کوئٹہ اور فیصل آباد کیلئے پی آئی اے کی کوئی پرواز نہیں چلے گی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 146 مریض انتقال کر گئے۔

اس سے قبل حکومت نے بیرون ملک سے آنیوالی پروازیں بھی 20 فیصد تک محدود کرنے کا اعلان کیا

source: media reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *