یاسر حسین اور اقرا عزیز کے گھر بھی جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع۔۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز کے گھر بھی جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع۔۔

54 views

اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نےاپنے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنا دی ہے ۔

صبحین عماد

پاکستانی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اقرا عزیز اور سوشل میڈیا پر ہمیشہ چرچوں میں رہنے والے یاسر حسین ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے لیکن اس بار اس کی وجہ ان کو کوئی متنازع بیان نہیں بلکہ ننھے مہمان کی ان کے گھر جد اانے کی خوشخبری ہے ۔

Iqra Aziz says because of husband Yasir Hussain she believes in love

 

 

جی ہاں دسمبر 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر خوشخبری سنائی ہے کہ دونوں بہت جلد والدین کے عہدے پر فائز ہونے والے ہیں۔

Iqra Aziz and Yasir Hussain expecting their first child

یاسر حسین نے اپنی اور اقرا کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’اللہ ہمیشہ ہی ہم پر مہربان رہا ہے اور اس بار تو اس کی کرم نوازی بے مثال ہے۔ اولاد اللہ کا خوبصورت تحفہ ہے۔ الحمد اللہ ہم بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔‘‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

اقرا عزیز نے بھی اپنی اور یاسر حسین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دونوں رواں سال جولائی میں والدین بن جائیں گے۔

واضح ہے کہ اقرا عزیز اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے پاکستان میں خوصی مقبول ہیں اور آج کل نشر ہونے والے ڈرامے خدا اور محبت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں

source: social media

content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *