میرے حصار میں یہ عشق دائرہ: JF17BLOCK111

میرے حصار میں یہ عشق دائرہ: JF17BLOCK111

1302 views

مجھے تو آزما، جہان سے جہاں
‏میری اڑان کو، نہیں کوئی گماں
‏نگاہ عقاب کی، جنوں ہے بےپناہ
ہے سر کئے گئے، یہ پربت آسماں
‏میرے حصار میں یہ عشق دائرہ
‏میرا یہ جوش دیکھ ،ہے یہ صدا

ایسی اڑان  جو  سانسیں روک دے  ایسی پرواز  جس پر  نظر  ٹہر جائے  ۔ دل کی دھڑکنیں تھم جائیں  جس  کی گھن گھرج دشمن  کے  ہوش  اڑادے ۔ جس  کی سبک رفتاری ہر سو بجلیاں  گرادے ۔اور کیوں نہ اڑیں  ہوش کیوں نہ گریں  بجلیاں  یہ کسی  معمولی جہاز کی نہیں  بلکہ  ہمارا مان ہماری شان جے ایف سیونٹین تھنڈر  کی اڑان ہے۔

فہمیدہ یوسفی

حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر  ایک جہاز کی اڑان بھرتے تصویر  زیر گردش ہے ۔ جس نے ہر طرف سنسنی پھیلادی ہے ۔ آخر ایسا بھی کیا  خاص  اس  تصویر  میں  آخر دنیا جہان  کے جہاز اڑانیں بھرتے ہیں ۔ تو آپ کو بتادیں کہ  یہ اڑان جے ایف سیونٹین  تھنڈر  بلاک تھری پروٹو ٹائپ ، سیریل نمبر “30001 کی ہے۔

Image

اس سے پہلے ہم  ایف سیونٹین تھنڈر  بلاک تھری  30001  کی بات کریں۔

بتاتی چلوں کہ جے ایف 17 بلاک 3 پروٹو ٹائپ  نے سیریل نمبر “3000” کے ساتھ ، دسمبر 2019 میں جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں پہلی بار آسمان میں اڑان بھری تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ائیرفورس کا ایک اور تاریخی اقدام ، جے ایف 17 ڈبل سیٹ کی شمولیت

اب چلتے ہیں اس تصویر کی جانب جس نے  ہر طرف ہنگامہ کردیا ہے جے  ایف سیونٹین تھنڈر  بلاک تھری کی  اس تصویر پر نمبر لکھا ہے 30001   میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ پہلی بار ہے  جب اس مخصوص سیریل  نمبر والے طیارے کو  عام لوگوں نے دیکھا اس کے  پروں پر  PL10 جنگی میزائیل  نصب ہے ۔

یہاں بتاتی چلوں کہ  PL10  beyond visual range جس کا مطلب ( نظر کی حد سے بھی آگے)  کا جنگی میزائل ہے جو چین اپنے جدید ترین جے -20 اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کے لیے استعمال  کرتا ہے۔اس کا  مطلب  جے ایف سیونٹین تھنڈر  کی صلاحیتیوں میں مزید اضافہ ہے۔  یاد رہے  کہ پچھلے جے ایف سیونٹین تھنڈر PL5 سے لیس ہیں۔

Image

مبصرین کے  مطابق PL10 جنگی میزائیل سے لیس  جے ایف سیونٹین تھنڈر  ممکنہ طور پر PL10E  کی export variation  ہے  جس نے  سال 2018 میں ہونے والے چینی ائیر شو  سے اپنی شروعات کی ۔  PL10E  فورتھ جنریشن کا  بہترین ائیر کامبیٹ میزائیل ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ ایک شاہکار ہے

یہ دنیا کا جدید ترین میزائیل ہے جو US’AIM-9X کے مساوی ہےPL10   کے  ماڈرن  ڈیزائن اور  دور حاضر  کی بہترین ٹیکنالوجی کی بدولت  کی بدولت ، کوئی طیارہ PL-10 کے وار سے  نہیں بچ سکتا ہے۔ جبکہ PL-10 کے ساتھ جے ایف سینونٹین تھنڈر کو اپنے تمام ہم عصروں پر فضائی برتری حاصل ہوگی

جس کی زد میں کوئی طیارہ بچ نہیں سکتا جے ایف سیونٹین تھنڈر پر  نہ صرف PL-10 میزائیل نصب ہے  بلکہ   دنیا کے جدید تریں  KLJ-7A  جیسےریڈار کے سہولت بھی حاصل ہے۔

Image

مزید پڑھیں:  کیا بھارتی تیجس پاکستانی جے ایف 17ڈویل سیٹ تھنڈر کا مقابلہ کرسکتا ہے؟؟

 PL-10 کے ساتھ جے ایف سینونٹین تھنڈر کو اپنے تمام ہم عصروں پر فضائی برتری حاصل ہوگی  جس کی زد میں کوئی طیارہ بچ نہیں سکتا جے ایف سیونٹین تھنڈر پر  نہ صرف PL-10 میزائیل نصب ہے  بلکہ   دنیا کے جدید تریں  KLJ-7A  جیسےریڈار کے سہولت بھی حاصل ہے  اس پروٹوٹائپ میں جدید ترین  Avionics لگائی جائینگی جبکہ  اس کا انجن بھی ہائی  پرفارمنس ہوگا جبکہ  جے ایف سیونٹین  بلاک تھری  میں  دور جدید کے تقاضوں سے لیس  انفرا ریڈ میزائل وارننگ سسٹم  جس کا استعمال  اور J10CJ-20  جیسے فائٹر طیارے کرتے ہیں

 بہت فخر کے ساتھ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جے ایف 17 بلاک 3 دنیا کے طاقتور ترین ہلکے لڑاکا طیاروں میں سے ایک ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *