عوامی وزیراعظم کا عوامی انداز: سب کے دلوں کو بھاگیا

عوامی وزیراعظم کا عوامی انداز: سب کے دلوں کو بھاگیا

52 views

وزیراعظم عمران خان نے اچانک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، عمران خان کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار موجود نہ ہونا عوام کے دلوں کو بھا گیا۔

غانیہ نورین

گزشتہ کئی سالوں سے وزیراعظم عمران خان بحیثیت ایک عظیم کھلاڑی کے طور پر سب کے دلوں پر راج کرتے ہوئے ہیں عروج کی جانب گامزن ہے جو انہوں نے اپنی ذاتی محنت اورصلاحیت کے بل بوتے پر حاصل کیا، آگے چل کر یہی مقبولیت انہیں سیاسی میدان پر بھی دھکیل کرلے آئی جہاں انکی شخصیت میں مزید نکھار پیدا ہوا ، انکی پرکشش شخصیت ناصرف پاکستانی عوام کے دلوں میں گھر کر گئی جبکہ عالمی سطح پر بھی وزیراعظم عمران خان کی پرکشش شخصیت کوسہرایا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے دوٹوک فیصلے اور دبنگ خطاب اکثر ہی عوام اور سوشل میڈیا پر زیربحث رہتا ہے تاہم گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر پاکستانی عوام کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

اتوار کے روز وزیراعظم عمران خان نے نے بغیر پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی گاڑی خود چلا کر اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، احساس ریڑی بان پروجیکٹ، رمضان سستا بازار اور دیگر پروجیکٹ کا جائزہ لیا اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے تاثرات بھی سنے، ان کے ہمراہ چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے جی 11 مرکز کا دورہ بھی کیا اور دکانداروں سے گفتگو کی۔ انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں مرمت کی گئی سڑکوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم کے دورہ اسلام آباد کی ویڈیو چند ہی منٹوں پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جہاں عوام نے وزیراعظم کے اس اقدام کو خوب سہرایا۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘قانون کی پاسداری سب پر لازم ہے، وزیراعظم عمران خان آج دوران ڈرائیونگ ہر بند سگنل پر رکے۔ سگنل کھلنے کا انتظار کیا اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کی’۔

ان کا کہنا تھا کہ’ وزیراعظم کے ساتھ کوئی پروٹوکول نہیں تھا، باقیوں کو بھی اسی طرح وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرنا ہے’۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان حکومت میں آنے سے قبل وی آئی پی موومنٹ اور سیکیورٹی پروٹوکول کے سخت خلاف تھے جبکہ اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے کفایت شعاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے سادہ طرز زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

Source:ARY News,Twitter
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *