اداکارہ حرا مانی کے گھر کے باہر لوٹ مار ۔۔یہاں محفوظ کون ہے ۔۔؟؟

اداکارہ حرا مانی کے گھر کے باہر لوٹ مار ۔۔یہاں محفوظ کون ہے ۔۔؟؟

37 views

اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر لوٹ مار کرکے ملزمان فرار ہوگئے

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر ملزمان نے نقدی اور طلائی زیوات سے محروم کردیا، واقعے کی سی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان گاڑی رکنے سے پہلے ہی وہاں موجود تھے جو تاک میں تھے کہ جیسے ہی موقع ملے حملے کریں گے اور ایسا ہی ہوا ملزمان نے گاڑی کو دونوں طرف سے گھیرے میں لیکر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حرامانی کی کار گھر کے دروازے پر آکر رکی، تو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے انہیں یرغمال بنالیا، 2 موٹر سائیکلیوں پر 2 ملزمان سوار تھے، جنہوں نے چند لمحوں میں ہی اداکارہ سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔

اب یہان یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ کراچی کہ یہ پوش لاقے محفوظ ہیں یا یوں کہیے کہ یہ بڑے بڑے اداکار فنکار ہیں انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاتا جبکہ حقیقت اس کے بلکل برعکس ہے کراچی شہر میں رہنے والا کوئی بھی شخص محفوظ نہیں نہ گھر کے باہر نا گھر کے سامنے نہ ہی گھر کے اندر جبکہ اب عید الفطر قریب ہے اور ایسے واقعات میں ہر سال کی طرح اس سال بھی اضفہ ہی ہوتا جارہا ہے لیکن کراچی شہر جسے لاوارث تو کر ہی دیا ہے اب شاید اسے چوروں ڈکیتوں کا اڈا بھی بنانے کی منصوبہ بندی ہے پولیس حکام اور ادارے کیا اس بار بھی صرف ایسے واقعات پر افسوس کرتے رہیں گے یا اس سال ایسا کوئی پلان ترتیب دیا جائے گا جس سے شہریوں کی جان مال محفوظ رہ سکے کیوکہ یہ تو ایک واقعہ تھا جو کہ اداکارہ کا تھا جبھی منظرعام پر آگیا شہر میں ناجنے کتنے ہی ایسے واقعات روز ہوتے ہیں جن کا کہیں ذکر تک نہیں ہوتا ۔

source: media reports
content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *