صبورعلی اورعلی انصاری کی “بات پکی”۔۔تصاویر سوشل میڈیا پر وا وائرل

صبورعلی اورعلی انصاری کی “بات پکی”۔۔تصاویر سوشل میڈیا پر وا وائرل

114 views

شوبزانڈسٹری کے 2 معروف چہرے صبور علی اور علی انصاری جلد رشتہ ازدواج مین بندھنے جارہے ہیں، دونوں کی بات پکی کی تصاویر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہیں۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق صبور نے انسٹاگرام پر تقریب کی تصویرفالوورز کیلئے شیئرکرتے ہوئے لکھا ” بات پکی، میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفرشروع کرنے کو تیار ہوں ”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Aly (@sabooraly)

علی انصاری نے بھی اپنی اور صبور کی ایک دلکش تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پران کے ملے جلے جذبات ہیں تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ خوش ہیں۔

جبکہ اداکارہ سجل علی نے بھی بہن اورہونے والے بہنوئی کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے علی کو فیملی میں خوش آمدید کہا۔

سجل کی ساس اور اداکار آصف رضامیر کی اہلیہ ثمرہ رضا میر نے فیملی فوٹوکے ساتھ اس نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علی انصاری کی بہن مریم انصاری نے بھی اپنے شوہر و سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ہمراہ دلکش تصویرشیئر کی۔

جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا ہر علی انصاری کی سابقہ منگیتر مشل خان کے حوالے سے بھی پوسٹ شیئرکیے جارہے ہیں

Upcoming Celebrity Couple Ali Ansari and Mashal Khan | Pakistani Drama  Celebrities

واضح رہے کہ سارہ خان،کنزہ ہاشمی، ہانیہ عامر، نیلم منیرخان، حرامانی، صحیفہ جبار خٹک ، فلک شبیر، کبریٰ خان ، زویا ناصرسمیت دیگر شوبزساتھیوں نے صبور اورعلی کو مبارکباد دی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *