اداکارہ عائزہ خان کے گھر “مینو” کی آمد ۔۔

اداکارہ عائزہ خان کے گھر “مینو” کی آمد ۔۔

258 views

نامور و خوبرو اداکارہ عائزہ خان کے گھر مینو کی آمد ہوئی ہے جس پر اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا ۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی ناموراداکارہ عائزہ خان کا شماربہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ نہ صرف خوبصورت ہیں بلکہ وہ اداکاری کی بھی ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ اس خوبصورتی سے ہر کردار کو نبھاتی ہیں کہ مداحوں کے دل میں گھر کر لیتی ہیں ۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر ایک طوطے کی وڈیو شیئر کی جس کا نام مینو ہے، اور لکھا کہ مینو میرے گھر کا نیا فرد ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

خیال رہے کہ اداکارہ ڈرامے ’چپکے چپکے‘ میں جس کردار کو ادا کر رہی ہیں اس کا نام بھی ’مینو‘ ہی ہے، جس سے متعلق عائزہ خان نے کہا کہ ڈرامہ تو جلد ختم ہوجائے گا لیکن یہ مینو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔

دوسری جانب مداح اور شوبز شخصیات عائزہ خان کے اس چلبلے اور معصوم کردار کو بہت سراہ رہے ہیں اور اب تک یہ ڈرامہ صرف یوٹیوب پر مجموعی طور پر 100 ملین ویوز کا سنگ میل عبور کر چکا ہے۔

عائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے اس منفرد کردار ’مینو‘ کے لیے پیار کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان نے تحریر کیا کہ ’میری پیاری پیاری مینو کو بہت سا پیار‘۔ مجھے آپ سب سے بہت پیار ہے۔

اداکارہ نے ڈرامہ کی کاسٹ کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے تحریر کیا کہ آپ سب کی اداکاری بہت جاندار ہے، ماشاء اللہ۔

انسٹا پیغام کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ مینو اور چپکے چپکے سے اسی طرح پیار کرتے رہیں۔

source: Express news
content : sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *