سربراہ پاک فضائیہ کا ریٹائرڈ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت

سربراہ پاک فضائیہ کا ریٹائرڈ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت

11 views

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ریٹائرڈ ایڈمرل کرامت رحمان نیازی، سابق نیول چیف (1979 – 1983)، کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کی  جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  ائیر چیف نے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

مرحوم ایڈمرل کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ مرحوم ایڈمرل کرامت رحمان نیازی ایک باوقار اور نفیس شخصیت کے حامل تھے جن کے کردار سے پاک بحریہ کی آنے والی نسلوں کو ہمیشہ رہنمائی ملتی رہے گی۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کے سابق سربراہ انتقال کرگئے۔۔

Source PAF MEDIA AFFAIRS

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *