بل گیٹس اور ملینڈا: 27 سال کی رفاقت کا قصہ آج ختم

بل گیٹس اور ملینڈا: 27 سال کی رفاقت کا قصہ آج ختم

139 views

بل اور میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 سال بعد طلاق لینے کا اعلان کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارے نزدیک اب ہم اب ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہوئے ترقی نہیں کر سکتے۔

غانیہ نورین

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوڑے کی جانب سے ٹوئٹر کے ذریعے کیے گئے اعلان میں کہا گیا کہ بہت زیادہ سوچ بچار اور اپنے رشتے پر بہت زیادہ کام کرنے کے بعد ہم نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے والے اعلامیے میں لکھا ہے کہ گذشتہ 27 سالوں کے دوران ہم نے تین قابلِ فخر بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے اور لوگوں کو صحت مند اور سود مند زندگی گزارنے میں مدد کر رہی ہے۔

ہم اب بھی اس مشن پر یقین رکھتے ہیں اور ہم اس فاؤنڈیشن کے لیے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، تاہم ہمارے نزدیک ہم بطور جوڑا اپنی زندگیوں کے اگلے مراحل میں ایک ساتھ ترقی نہیں کر سکتے۔

بل اور ملینڈا کی پہلی ملاقات

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملینڈا جو اب 56 برس کی ہیں، نے 1987 میں بطور پروڈکٹ منیجر مائیکرو سافٹ میں شمولیت اختیار کی اور وہ دونوں اسی سال نیو یارک میں بزنس ڈنر کے دوران اکٹھے بیٹھے تھے۔

اس کے بعد انھوں نے ایک جوڑے کے طور پر ملنا شروع کر دیا، لیکن جیسا کہ بل نے نیٹ فلکس دستاویزی فلم میں بتایا: ’ہم ایک دوسرے کا بہت خیال کرتے تھے اور صرف دو ہی کام ہو سکتے تھے: یا تو ہم رشتہ توڑ دیتے یا ہم شادی کر لیتے۔

ملینڈا کا کہنا تھا کہ بل دل کے معاملات میں بھی باقاعدہ حساب کتاب سے چلتے تھے۔ اور انھوں نے ایک وہائٹ ​​بورڈ پر ’شادی کے فوائد اور اس کے نقصانات ‘ کے ساتھ ایک فہرست بنائی تھی۔

online Wallpapers: Bill and Melinda Gates Marriage Photo | Marriage photos, Bill gates, Famous couples

ان کی شادی 1994 میں ہوائی کے جزیرے لنائے میں ہوئی، مبینہ طور پر تمام مقامی ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کیں گئیں تاکہ ناپسندیدہ مہمان شادی کے مقام کے اوپر سے پرواز نہ کر سکیں۔

خیال رہے کہ دونوں کی درمیان پہلی ملاقات 1980 کے اواخر میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکرو سافٹ میں نوکری کا آغاز کیا تھا۔ ان کے تین بچے ہیں۔

دونوں مشترکہ طور پر فلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا انتظام بھی سنبھالتے ہیں۔ ان کی فاؤنڈیشن نے متعدی امراض کے خلاف جنگ اور بچوں میں ویکسینیشن کی حوصلہ افزائی کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔

2020 Lifetime Achievement: Bill and Melinda Gates

یہ دونوں سرمایہ کار وارن بفیٹ کے ساتھ مل کر ‘گِونگ پلیج’ نامی مہم کا بھی حصہ ہیں جو ارب پتی افراد سے اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ اچھے کاموں میں خرچ کرنے کے لیے چلائی گئی ہے۔ 65 سالہ بل گذشتہ سال مائیکروسافٹ کے بورڈ سے سبکدوش ہوگئے تھے تاکہ وہ اپنی سماجی سرگرمیوں پر توجہ دے سکیں۔

فوربز کے مطابق بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان کی کل دولت 124 ارب کے قریب ہے۔ انھوں نے یہ دولت 1970 کی دہائی میں مشترکہ طور پر قائم کی جانے والی دنیا کے سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے ذریعے کمائی۔

Source: International Media
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *