نئے مالی سال کے لیے بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟؟

نئے مالی سال کے لیے بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟؟

30 views

سیکریٹری خزانہ کامران افضل نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائے گا۔

ترتیب و تدوین

نجی میڈیا کے مطابق میڈیاسےغیررسمی بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری خزانہ کامران افضل نے کہا کہ بجٹ اسٹریٹیجی ‏پیپر میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، بجٹ اسٹریٹیجی پرپارلیمنٹ، صنعتکار اور تاجروں سےمشاورت کریں ‏گے۔

سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ کورونااور لاک ڈاؤن سےمعاشی حکمت عملی متاثرہوتی ہے کوروناکی ‏وجہ سے معیشت مختلف رخ اختیار کر لیتی ہے آئی ایم ایف کیساتھ قرض پروگرام میں تبدیلیوں کی ‏گنجائش ہے اس لیے آئی ایم ایف کو کورونامیں معاشی حقیقت سےآگاہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کےذخائر مستحکم ہیں، انسداد کورونا کیلئےآئی ایم ایف فوری فنڈزکی ‏ضرورت نہیں، گزشتہ سال آئی ایم ایف نےکوروناکیلئےڈیڑھ ارب ڈالردیئےتھے۔

Source:ARY News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *