آئی پی ایل بھی عالمی وباء کورونا وائرس کی نظر

آئی پی ایل بھی عالمی وباء کورونا وائرس کی نظر

20 views

کورونا کیسزمیں اضافہ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئیرلیگ کو فی الحال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غانیہ نورین

بھارت میں کورونا وبا کی ساتھ صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر چکے ہیں، آکسیجن کی کمی ہے اور قبرستانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔

پڑوسی ملک میں عالمی وباء نے جہاں عام زندگیوں کو بے حد متاثر کیا ہے وہیں نظام کاروبار اور کھیل کو سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔

ملک میں جاری کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ انڈین پریمیئر لیگ بھی جان لیوا وائرس کی نظر ہوگیا ، منتظمین نے ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو دونوں میں چارکھلاڑیوں اور تین اسٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آئے ہیں ۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ورون چکرورتی اور سندیپ واریئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد پیر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور وراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز کے درمیان احمد آباد میں ہونے والا میچ آغاز سے چند گھنٹے پہلے ملتوی کر دیا گیا۔

تاہم منتظمین کی جانب سے فوری طورپرآئی پی ایل کے باقی میچز کو روک دیا گیا ہے۔ نئی تاریخوں اور مقام کے حوالے سے جلد اعلان متوقع ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کی جانب سے چند روز قبل تک دعویٰ کیا جارہا تھا کہ آئی پی ایل کیلیے تیار کردہ بائیو ببل دنیا کا محفوظ ترین مقام ہے، وہاں پر کورونا کا گھسنا محال ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *