پیسہ ہی سب کچھ نہیں:بل اور ملینڈا گیٹس کی طلاق پر صارفین کا ردعمل

پیسہ ہی سب کچھ نہیں:بل اور ملینڈا گیٹس کی طلاق پر صارفین کا ردعمل

146 views

دنیا کے امیر ترین شخص کہلانے والے بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا نے شادی کے 27 سال بعد طلاق کا اعلان کیا ہے۔

غانیہ نورین

سوشل میڈیا پر بل اور ملینڈا گیٹس کی طلاق کی خبر سامنے آنے کے بعد ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

جہاں کچھ افراد ان کے طلاق کے فیصلے سے اداس ہیں وہیں ایسے افراد بھی ہیں جو اس ساری صورتحال پر طنزیہ انداز میں تبصرے کر رہے ہیں تو دوسری طرف کچھ صارفین نے مزیدار اور دلچسپ میمز کا سہارا لیتے ہوئے ٹوئٹر پر ہنسی کا طوفان برپا کردیا۔

ایک صارف نے لکھا ’کیا آپ نے اپنی شادی کو آف کرکے دوبارہ آن کرنے کی کوشش کی ہے۔

بل

ٹوئٹر پر علی نامی صارف نے بل گیٹس اور ملینڈا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی علیحدگی کو خطرے کی گھنٹی قرار دیا اور کہا کہ دنیا کا امیر ترین شخص بھی اپنی بیوی کو خوش نہ رکھ سکا۔

اس کے جواب میں جہاں کئی افراد نے کہا کہ ’ایک خوش عورت افسانوی بات ہے‘ وہیں دیگر افراد انھیں کہتے نظر آئے کہ خوشی اور محبت کا پیسے سے کوئی لین دین نہیں۔۔ انسان کے دل میں بغیر کسی وجہ کے بھی محبت ختم ہو سکتی ہے۔‘

طلحہ نامی صارف نے مشہور کارٹون ٹام اینڈ جیری سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ ‘کچھ نہیں ہوا برو، صرف پاکستانی  بل گیٹس اور میلنڈا کی طلاق پر رد عمل کااظہار کررہے ہیں۔’

دوسری جانب دیگر افراد کا کہنا ہے کہ ’طلاق کا فیصلہ ذاتی ہے اور انٹرنیٹ پر موجود ہر صارف کو ان کے رشتے پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔

بل

خیال رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا سرمایہ کار وارن بفیٹ کے ساتھ مل کر ‘گِونگ پلیج’ نامی مہم کا بھی حصہ ہیں جو ارب پتی افراد سے اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ اچھے کاموں میں خرچ کرنے کے لیے چلائی گئی ہے۔ 65 سالہ بل گذشتہ سال مائیکروسافٹ کے بورڈ سے سبکدوش ہوگئے تھے تاکہ وہ اپنی سماجی سرگرمیوں پر توجہ دے سکیں۔

فوربز کے مطابق بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان کی کل دولت 124 ارب کے قریب ہے۔ انھوں نے یہ دولت 1970 کی دہائی میں مشترکہ طور پر قائم کی جانے والی دنیا کے سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے ذریعے کمائی

Source: Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *