پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کا فیصلہ

30 views

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کرونا کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی میڈیا کے مطابق ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں این سی او سی کے مشورے کا منتظر  ہے کیونکہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونے یا نہ ہونے کی این سی او سی ہدایت جاری کرے گا اور اس سلسلے میں موجودہ صورتحال پر پی سی بی این سی او سی سے رابطے میں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ این سی او سی نے کراچی میں انعقاد نہ کرنے کی ہدایت کر دی تو ایونٹ کو یو اے ای منتقل کردیا جائے گا کیونکہ پی سی بی کے لیے ایونٹ مکمل کرانا ضروری ہے اور آگے ونڈو ملنا مشکل ہے اسی بنیاد پر سی بی ایونٹ کو یو اے ای منتقل کرنے پر رضا مند ہے۔

خیال رہےکہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز یکم جون سے کراچی میں شیڈول ہیں اور میچز سے قبل 7 روز کے قرنطینہ کی مدت 22 مئی سے شروع ہونا ہے۔

Source: Geo News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *