مسجد الحرام میں پہلی بار زائرین کی خدمت کے لیے خواتین کارکنان تعینات۔۔

مسجد الحرام میں پہلی بار زائرین کی خدمت کے لیے خواتین کارکنان تعینات۔۔

39 views

پہلی بار مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت پر خواتین سعودی کارکنان کو تعینات کردیا گیا۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تبدیلی کی لہر اور خواتین کو خود مختار بنانے کے بڑے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں ایسا ہی ایک بڑا اقدام پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے

سعودی میڈیا نے مسجد الحرام کی تصاویر جاری کردیں جن میں خواتین کارکنان زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ باپردہ اہلکاروں کی جانب سے خواتین زائرین کو آب زم زم پلایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں حج اور عمرے کے دوران مسجد الحرام میں سیکیورٹی کے انتظامات کے لیے بھی پہلی بار خاتون عسکری اہل کاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

 مزید پڑھیں : پہلی بار مسجد الحرام میں خواتین سیکیورٹی اہلکار تعینات کے چرچے

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت مملکت میں خواتین کو خودمختار بنانے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے جب کہ سیکیورٹی کے شعبے کے لیے بھی خواتین کو تربیت دی جا رہی ہے۔

source: Express news
content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *