oxygen 808x454

سپریم کورٹ کا آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

21 views

سپریم کورٹ نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران قرار دیا کہ وزارت صنعت و پیداوار دو دن میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت کا تعین کرے،قیمت کے تعین کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے۔

عدالت نے قیمت مقرر کرنے کا حکم کے پی حکومت کی درخواست پر جاری کیا۔

سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل کے پی کا کہنا تھا کہ قیمت مقرر نہ ہونے پر سپلائرز من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سربراہ ڈریپس کا کہنا تھا کہ آکسیجن وزارت صنعت کے ماتحت ہے ہمارا اس سے تعلق نہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کا قہر برقرار ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے 3 لاکھ مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں، اسپتالوں میں نظام صحت بیٹھ چکا ہے، بستر، آکسیجن سلنڈرز اور دیگر طبی آلات کی کمی کا سامنا ہے۔

ان صورتحال میں پاکستان میں بھی کورونا سے بچاؤ کے ہنگامی اقدامات دیکھنے کو مل رہی ہے، حکومت پاکستان نے 8 مئی سے 15 مئی تک ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جبکہ آکسیجن سلنڈرز کی دستیابی اور کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو بھی تیز کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *