waqar zaka 808x454

وقار ذکا کا وزیراعظم کو چیلنج، ٹوئٹر پر ہنگامہ

243 views

وقار ذکا نے پاکستان کا قرضہ اتارنے پر وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کردیا ، استعفیٰ کا مطالبہ کرکے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک نئی بحث چھیڑ دی جہاں صارفین نے تنقید کے ساتھ ساتھ مزیدار تبصروں کا میلہ لگادیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ، مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور پب جی گیم کی بندش کے خلاف احتجاجی کیمپینز چلانے والے رئیلٹی شوز کے میزبان وقار ذکا آج کل پھر سے خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔

وقار ذکا نے پب جی گیم پر عائد پابندی کے خلاف آواز اٹھانے کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلاب لانے کے لیے اپنی سیاسی پارٹی پاکستان ٹیکنالوجی موومنٹ کی بنیاد بھی رکھ ڈالی۔ سلسلہ یہی نہیں تھما آئے روز سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر وقار ذکا مختلف مسائل پر بات چیت کرنے کی وجہ سے موضوع بحث بنے رہتے ہیں۔

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو لیگل بنانے کی بات ہو یا کورونا وائس کی عالمی وبا کے دوران طلبہ کے امتحانات منسوخ کرانے کے لیے ٹوئٹر ٹرینڈز، وقار ذکا گفتگو کا حصہ رہتے ہیں۔ بدھ کے روز ایک بار پھر سے وقار ذکا کا نام مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

وقار ذکا نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں پاکستان کا قرضہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے اتار سکتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ عمران خان اپنے عہدے سے استعفی دیں اور مجھے ملک چلانے دیں، اور اگر نہیں تو پاکستانی مسئلے کے حل کا مطالبہ کریں، میں تمام سیاست دانوں کو چیلنج کرتا ہوں کوئی آئیڈیا ہے؟‘

وقار ذکا نے ٹوِیٹ کیا تو صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے، کچھ صارفین طنزو مزاح کرتے نظر آئے تو کئی صارفین وقار ذکا کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔

Source : Urdu News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *