پاکستان ایمیزون کی سیلر لسٹ میں شامل

پاکستان ایمیزون کی سیلر لسٹ میں شامل

50 views

دنیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون نے باضابطہ طور پر پاکستان کوسیلر لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

غانیہ نورین

آن لائن کاروبار کو پاکستان میں تیزی سے حاصل ہوتی مقبولیت اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔نہ دوکان کرائے پر لینے کی پریشانی اور نہ ہی پگڑی دینے کا جھنجھٹ۔

بس گھر بیٹھے اپنا آن لائن اسٹور بنائیے، اسے مختلف مصنوعات سے بھرئیے اور پھر دنیا جہاں میں ڈیلیوری کے ذریعے اپنے گاہکوں کو ان کی من پسند اشیا فروخت کیجیے۔ اس انقلابی جہت کا نام ای کامرس ہے جو کہ ایک بزنس ماڈل ہے یہ فرموں اور افراد کو انٹرنیٹ پر چیزیں خریدنے اور فروخت کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

واشنگٹن میں مرکزی دفاتر رکھنے والے ادارے ایمیزون کو ای کامرس کے شعبے میں بڑے عالمی اداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی اور ای کامرس کمپنی امیزون کی جانب سے پاکستان کو ’سیلر لسٹ‘ میں شامل کیے جانے اور جلد اس پر عملدرآمد کی خبروں نے اس شعبے سے متعلق پاکستانی صارفین کے لیے امکانات کی نئی دنیا کھولی ہے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے سوشل  میڈیا بیان میں خوشخبری سنائی کہ جوکام پچھلے دس سال میں نہیں ہوسکا وہ موجودہ حکومت نے کر دکھایا۔

انہوں نے بتایا کہ امیزون نے پاکستان کوسیلر لسٹ میں شامل کرلیا ، اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ اس سے اربوں روپےکی سرمایہ کاری اور روزگار کےمواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’شکریہ عمران خان‘ کا بھی اضافہ کیا۔

ایمیزون کی سیلر لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں اربوں روپوں کی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، اس لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں ای کامرس کو فروغ ملے گا اور صارفین کو معیاری اشیاء دستیاب ہوں گی۔

Source:Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *