mob internet 808x454

دنیا کا تیز ترین موبائل انٹرنیٹ رکھنے والا ملک کونسا ہے؟؟

105 views

متحدہ عرب امارات دنیا میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ رکھنے والے ملک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے، جہاں ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 52۔178 ایم بی پی ایس ہے۔

غانیہ نورین

عالمی وباء کے دوران جہاں عام زندگی متاثر ہوئی وہیں کاروباری نظام پر بھی جان لیوا وائرس بری طرح متاثر ہوا ہے،جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے کاروبار کا نظام اور دفتری کام کو گھر سے انجام دینے پر ترجیح دی جدھر انٹرنیٹ کی اسپیڈ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات دنیا میں تیز ترین موبائل انٹرنیٹ رکھنے والے ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انٹرنیٹ انٹیلی جنس فرم اوکلا کے مطابق یہ ریٹنگ سال رواں کی پہلی سہ ماہی سے متعلق ہے۔

عرب نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات خلیج کے ان تین ممالک میں شامل ہے جو اوکلا کی ٹاپ فہرست میں شامل ہیں۔ ان میں قطر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سعودی عرب پانچویں نمبر پر ہے۔

اوکلا کی عالمی انٹرنیٹ سپیڈ فہرست کے مطابق یو اے ای میں ڈاؤن لوڈ اوسط سپیڈ 178.52 ایم بی پی ایس ہے جب کہ عالمی سطح پر یہ سپیڈ 48.40 ایم بی پی ایس تک ہے۔

انڈیکس میں 135 سے زائد ممالک سے کا جائزہ لیا گیا ہے اور ماہانہ بنیادوں پر دنیا بھر میں انٹرنیٹ سپیڈ کا موازنہ کیا گیا ہے۔ یہ اصلی صارفین کے ذریعے حاصل کیے گئے اعداد و شمار ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ کی سپیڈ پچھلے سال سے بہت زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *