فردوس عاشق اعوان کی خواتین کرکٹرز کو کوچنک کی پیش کش

فردوس عاشق اعوان کی خواتین کرکٹرز کو کوچنک کی پیش کش

48 views

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ویمن کرکٹرز کی کوچنگ  کی پیش کش کردی۔

غانیہ نورین

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپنے برجستہ انداز اور بلند آواز کے لیے مشہور ہیں۔ وہ اکثر اپنے دبنگ اور بے باک انداز کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہیں جبکہ مخالف پارٹی کو بھی اپنے بیان میں چیلنج دیتے ہوئے نظر آتی ہے تاہم اس بار انہوں نے خواتین کرکٹرز کی کوچنگ کا ذمہ اپنے سر لیتے ہوئے زبردست پیش کش کردی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں خواتین کرکٹرز کے ترقیاتی پروگرام کے افتتاح کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وہ کرکٹ کے بارے میں نا صرف جانتی ہیں بلکہ کرکٹرز کی تربیت کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اسکول کے زمانے سے ہی اسپورٹس میں حصہ لیتی رہی ہوں مگر کوچنگ کے فقدان کی وجہ سے سلسلہ جاری نہ رہ سکا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ’میں کرکٹ سے بہت اچھی طرح سے واقف ہوں‘۔ انہوں نے پیش کش کی کہ ’خواتین کرکٹرز کی کوچنگ کے لیے میری خدمات حاضر ہیں‘۔

خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان اس سے قبل فٹبال، کرکٹ اور تائی کوانڈو کا مظاہرہ بھی کرچکی ہیں، جس کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں، علاوہ ازیں انہوں نے موٹرسائیکل اور ریسکیو 1122 کی موٹرسائیکل ایمبولینس چلانے کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ایک موقع پر کرکٹ کھیلتے ہوئے گورنر سندھ کو کلین بولڈ کیا تھا، جبکہ ایک اور بار انہوں نے فٹبال کو ایسی کک ماری تھی کہ دیکھنے والے ششدر رہ گئے تھے۔

مزید پڑھیں: آپ کی حرکتیں نہیں ہیں اے سی والی:ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان کی ویڈیو پر ہنگامہ

Source:ARY News
Content :Ghania Naureen 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *