عید سے پہلے عیدی: وزارت ریلوے نے عوام کو خوشخبری سنادی

عید سے پہلے عیدی: وزارت ریلوے نے عوام کو خوشخبری سنادی

14 views

ریلوے حکام نے لاک ڈاون اور ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے اپ اور ڈاؤن کی 10 عید ااسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جو آج 7 مئی سے 12 مئی تک چلائی جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے  10 عید اسپیشل اپ اور ڈاؤن کی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ریلوے حکام کی جانب سے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق آج 7 مئی سے 10 مئی تک لاہور اور کراچی سے روزانہ رات 8 بجے چار، چار آپ ڈاؤن کی عید ااسپیشل ٹرین چلے گی، نویں عید ااسپیشل ٹرین 11 مئی کو رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کیلئے چلے گی۔

آخری دسویں عید اسپیشل ٹرین 12، مئی کو کراچی سے ملتان کے درمیان چلائی جائے گی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر روٹین کی ٹرینیں بھی چلتی رہے گی۔

Source: Express News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *