4 808x454

عید کی چھٹیوں پر بور نہ ہوئے ، یہ ویڈیو گیمز کھیلیں

240 views

وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر پر 10 سے 15 مئی تک کی طویل چھٹیاں دی گئیں ہیں اور زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود رکھنا بتایا گیا ہے۔

غانیہ نورین

ساتھ ہی عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں اور تفریحی مقامات بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ وقت گھر میں گزاریں۔

اگر عید کی چٹھیوں کی وجہ سے آپ کا وقت نہیں کٹ رہا تو پریشان نہ ہوں۔ دنیا میں ایسے بہت سے گیمز ہیں جنہیں گھر بیٹھے کھیلا جائے تو بہت اچھا وقت گزر سکتا ہے اور ذہن بھی تروتازہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ بھی اس وقت کو بے فکری سے گزارنا چاہتے ہیں تو موبائل گیمز سے اچھا کوئی دوسرا مشغلہ نہیں۔ درجِ ذیل گیم وقت گزارنے کے لیے آپ کے بہترین معاون ثابت ہوں گے۔

 1 ۔۔ کال آف ڈیوٹی

یہ فرسٹ پرسن شوٹنگ گیم ہے جو دوسری جنگِ عظیم سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس گیم میں نئی تبدیلیاں آتی گئیں اور اب یہ گیم جدید دور میں لڑی جانے والی لڑائیوں ، سرد جنگ کے مناظر اور مستقبل میں ہونے والی جنگی تباہیوں کا منظر پیش کرتا ہے۔

اس گیم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس گیم نے فروری 2016 تک 250 ملین ڈالر کا منافع کمایا تھا۔

 2 ۔۔ کمیلین رن

اگر آپ تیز رفتاری کے ساتھ ہواؤں میں اُڑنے کے شوقین ہیں تو آپ کے لیے ایک زبردست گیم بنایا گیا ہے جس کا نام کمیلین رن ہے ۔ آپ اسے گرگٹ کی دوڑ بھی کہہ سکتے ہیں ۔ اس گیم کا کریکٹر ایک خود کار نظام کے تحت نہایت تیزی سے دوڑتا ، اُڑتا اور چھلانگیں لگاتا پھرتا ہے اور اسی کے ساتھ رنگ بھی بدلتا ہے۔

اس گیم کی ساؤنڈ کوالٹی بھی شاندار ہے مگر یہ گیم فری میں دستیاب نہیں۔ اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے آپ کے پاس 290 روپے ہونا لازمی ہیں۔

3 ۔۔ ڈنڈارا

اگر آپ جنگجو اور مہم رساں طبعیت کے مالک ہیں تو ہوجائیے تیار۔ حیرت اور خطرے سے بھرپور ایک گیم آپ کا منتظر ہے۔ ایسا گیم آپ نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا ۔ اس گیم کا حیرت انگیز کیریکٹر نمک کی باطنی دنیا سے گزرتا ہے ۔ زمین کی کششِ ثقل اس پر اثر انداز نہیں ہوتی ۔ یہ کریکٹر اُن مقامات پر پہنچنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے کہ جہاں پہنچنا تقریباً ناممکن سمجھا جاتا ہے۔ اس کریکٹر کی رفتار ، مہارت اوربے چینی کا ملا جلا رجحان آپ کو اس گیم میں نظر آئے گا

اور ایک نئی دنیا بھی ، جہاں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کے پاس 850 روپے ہونا لازمی ہے۔

 4 ۔۔ اسفالٹ 9

اگر آپ دنیا کو اپنے اشاروں پر نچانا چاہتے ہیں مگر اس میں بُری طرح ناکام ہیں تو اب آپ جیسے افراد کے لیے ایک ایسا گیم تیار کیا گیا ہے جو اشاروں پر چلتا ہے ۔

جی ہاں۔۔ اسفالٹ 9 ایک ایسا گیم ہے جس میں آپ اپنی کار کو چلانے کے لیے کسی کنٹرولر کے بجائے اپنی آنکھوں سے کنٹرول کرتے ہیں۔ گاڑی موڑنے ، روکنے اور گھمانے کے لیے صرف آنکھوں کا استعمال۔ تو کیوں ناں فارغ بیٹھنے کے بجائے اس گیم سے لطف اندوز ہوا جائے۔؟

5 ماریو کارڈ ٹور

اگر آپ کے گھر کوئی چھوٹا بچہ بھی کار ریسنگ گیم کا شوقین ہے تو ایسا ہی ایک گیم ماریو کارڈ ٹور بھی ہے۔ اس سے لطف اندوز ہونا بھی نہ بھولیے ۔۔

6 ۔۔۔ آؤٹ ڈور گیمز

کچھ گیم ایسے بھی ہیں جو آپ کو بظاہر اپنے موبائل اسکرین پر نظر آتے ہیں مگر ان اسکرین کی مدد سے آپ اپنے آس پاس نظر آنے والی چیزوں کو ایک نئی شکل میں دیکھتے ہیں اور گیمنگ اسکرین کی مدد سے دیئے گئے ٹاسک بھی مکمل کرتے ہیں۔ یہ گیمز گھر سے باہر جا کر کھیلنے کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ آپ چلتے ، پھرتے ان گیمز سے لطف اندوز ہوسکیں ۔ موجودہ حالات کے باعث آپ گھر سے باہر تو نہیں جاسکتے تاہم اس گیمز کے کچھ فیچرز سے ضرور لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیری پورٹر ۔ جادوئی دنیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوک مین

 7 پب جی

گوگل پلے اسٹور پر شائقین کی جانب سے سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا یہ گیم 2018 میں گولڈن جوائسک ایوارڈ بھی جیت چکا ہے۔ یہ جوش سے بھرپور ایک ایسا گیم ہے کہ جس میں آپ اکیلے یا پھر اپنی ٹیم کے ساتھ لڑائی میں حصہ لیتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ڈیوٹی کالز کے ذریعے مدد بھی مانگ سکتے ہیں۔

یہ گیم کھیل کھیل میں اصلی ہتھیاروں کے اصل استعمال اور تباہ کاریوں سے آگاہ کرتا ہے۔ بنیادی طور پر موبائل فون کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاہم آپ اسے کمپیوٹر پہ بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔

 

عید کی چھٹیوں کے دوران گھروالوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں، کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، خود کو اپنے پیاروں کو عالمی وباء کے جان لیوا حملے سے بچائیں۔

Content:Ghania Naureen
Source: Media Reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *