عید پکوان: میٹھی عید کے شیریں کھانے ۔۔

عید پکوان: میٹھی عید کے شیریں کھانے ۔۔

24 views

عید کی خوشیوں کے رنگ ہر طرف بکھرے ہیں، کہیں منہدی کی خوشبو ہے تو کہیں چوڑیوں کی کھنکھناہٹ، کہیں سجے ہوئے لباس ہیں تو کہیں ہر طرف لبوں پر مسکراہٹیں۔

صبحین عماد

عید کے رنگوں میں ہر کوئی مگن ہے اور کیوں نہ ہو کہ عید تو نام ہی بیش قیمت خوشیوں کو سب کے ساتھ مل جل کے بانٹنے کا ہے اور اگربات خوشیاں بانٹنے کی ہو تو میٹھی میٹھی عید کی سوئیاں، کھیر، شاہی ٹکڑے، گلاب جامن اور لذیذ رس ملائی کو کیسے بھلا دیا جائے۔ تو اآپ بھی اس عید پر اپنے دل کے قریب رہنے والوں کے لیے یہ تمام میٹھے پکوان بنا کر اُن کی اس میٹھی عید کو مزید مٹھاس سے بھر دیں۔

کرسپی شاہی ٹکڑے

Shahi Tukray Recipe | Zubaida Tariq | Masala TV

اجزاء
ڈبل روٹی کے سلائس: آٹھ عدد،کنڈینسڈ ملک: ایک ٹن، چھوٹی الائچی: چار عدد، بادام پندرہ عدد: باریک کٹے ہوئے، گھی: حسب ضرورت، کارن فلور: ایک کھانے کا چمچا، چینی: آدھا کھانے کا چمچا
ترکیب
پہلے ایک کڑاہی میں حسبِ ضرورت گھی گرم کرکے اس میں ڈبل روٹی کے سلائس ڈیپ فرائی کریں اور گولڈن براؤن ہونے پر نکال کر اخبار پر پھیلادیں، تاکہ چکنائی جذب ہوجائے۔ فرائنگ پین کو ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ اب کنڈینسڈ ملک میں کارن فلور، چھوٹی الائچی اور چینی ملاکر فرائنگ پین میں ہلکا سا پکائیں۔ جب وہ گاڑھا ہوجائے تو اسے اْتار کر تلے ہوئے سلائسز کے اوپر لگاکر درمیان سے دو ٹکڑے کرلیں یا گول کٹر سے کاٹ لیں۔ پھر اوپر سے باریک کٹے بادام چھڑک کر پھیلی ڈش میں نکال کر سرو کریں۔

رس ملائی

Easy Homemade Rasmalai Recipe - YouTube

 

اجزاء
خشک دودھ: 1 کپ، انڈا پھینٹا ہوا: 1 عدد، تیل: 3-4 کھانے کے چمچے، بیکنگ پاؤڈر: ¼ چائے کا چمچا، دودھ: 1 لیٹر، چینی: 1 کپ، پستہ بادام: 10-15 دانے
ترکیب
خشک دودھ، انڈا، بیکنگ پاؤڈر اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
جب مکس ہو جائے تو اس کی بالز بنا لیں۔
ایک دیگچی میں دودھ اْبال لیں اور ساتھ چینی شامل کردیں۔ دس سے بارہ منٹ پکائیں اور گاڑھا کرلیں۔ اس کے بعد وہ بالز شامل کرلیں۔ ان رس ملائیوں کے ساتھ مزید 5 منٹ پکائیں اور پھر ٹھنڈا کر لیں۔ اب ایک پیالے میں نکال کر پستہ بادام سے گارنش کر لیں اور سرو کریں۔

روایتی شیر خرما

Sheer Khurma Recipe, How to make Sheer Khurma Recipe - Vaya.in

اجزاء
سوئیاں: 4 کپ، دودھ: 1 لیٹر، کھجور (خشک): 7-8، بادام: 10عدد، پستہ: 12عدد، سیاہ کشمش: 1/2 کپ، گھی: 2 کھانے کے چمچے، گرین الائچی: 6عدد، لونگ: 4عدد، چینی: 10-11کھانے کے چمچے یا حسبِ ذائقہ

ترکیب

کھجوروں کو ساری رات پانی میں بھگوئے رکھیں، پھر بھیگی ہوئی کھجوروں کو کاٹ لیں پھر دودھ گرم کریں اور دودھ میں اور چینی ملا کے دودھ کو اچھی طرح پکا لیں کہ وہ خوب گاڑھا ہوجائے جب گاڑھا ہوجائے تو اس میں بھیگی ہوئی کھجوریں ڈال کے کچھ دیر پکائیں اور آنچ دھیمی کر دیں۔ دوسرے چولہے پر ایک برتن رکھیں اور اس میں گھی شامل کریں۔ پھر سبز الائچی اور لونگ شامل کر کے تھوڑی دیر پکائیں کہ خوشبو آنے لگے۔

پھر بادام، پستہ شامل کریں اور انہیں ہلکا سا فرائی کرلیں اور اس مکسچر کو ایک طرف رکھ دیں۔ اب ایک پین لیں اس میں سوئیوں کو ہاتھوں کی مدد سے کچل کر اس پین میں ڈال کے گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔ اس دوران بہت زیادہ توجہ ہوکہ سوئیاں جلیں نہیں۔ اب اس میں سیاہ کشمش شامل کریں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔ اب اس مرکب میں کھجوروں کے ساتھ پکا ہوا دودھ، بادام اور پستے شامل کریں۔ پھر تھوڑی دیر پکائیںکہ سوئیاں اچھی طرح پک جائیں۔ پھر خوشبو کے لیے تھوڑا کیوڑا شامل کریں۔ 20 منٹ تک پکائیں۔ مزے دار سوئیاں تیار ہیں۔ ٹھنڈی کر کے سرو کریں ۔

اسپیشل ربڑی کھیر

Instant rabri kheer Recipe by Tehmina Asif - Cookpad

اجزاء
چاول: دو مُٹھی (پسے ہوئے)، دودھ: دوکلو، چینی: ایک کپ، حسبِ ذائقہ، الائچی پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچا، کیوڑہ ایسنس: دو سے تین قطرے، تازہ ربڑی: ایک پاؤ (لچھے دار)، بادام اور پستہ: حسبِ ضرورت۔
ترکیب
دودھ کو اتنا پکائیں کہ اُس کی رنگت ہلکی گلابی ہوجائے ، پھر دودھ میں چاول ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ چاول اچھی طرح گَل جائیں، پھر اس میں چینی شامل کریں اور کچھ دیر پکائیں۔ اب الائچی پاؤڈر اور خشک میوے ڈال کر دس منٹ تک پکائیں۔ کھیر درمیانی گاڑھی ہونے لگے، تو چولہے سے اْتار لیں۔ ربڑی اور کیوڑہ ایسنس ڈال کر ہلکا مکس کرلیں۔ ڈش میں نکال کر ٹھنڈی کر کے سرو کریں۔

content:sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *