عید پکوان: میٹھی عید پر بنائیں یہ رواتئی اور مزیدار کھانے۔۔

عید پکوان: میٹھی عید پر بنائیں یہ رواتئی اور مزیدار کھانے۔۔

32 views

چوڑیاں ،مہندی،نئے کپڑے اور مزیدار کھا نے  اس دن کی سوغات ہیں ۔ کیونکہ  عید  میل جول کا  تہوار ہے اس لیے  سب  ایک  دوسرے کے  گھر جاتے ہیں  اورخوشیاں  بانٹتے ہیں

صبحین عماد

  خواتین  نت نئے  کھانے تیار کرتی  اور  داد پاتی ہیں مگر کچھ رواتئی کھانے  ایسے ہوتے ہیں  جو  ہر  تہوار کی  جان ہوتے ہیں  اس لیے  آج  ہم آپ کو  انھیں روائتی  کھانوں کی  تراکیب  بتائیں ۔

دیگی بریانی

Pakistani Biryani Recipes for a Traditional Taste | DESIblitz

اجزاء

 سیلا چاول (آدھا کلو ابلے ہوئے)، گوشت آدھا کلو ، دہی ایک پاؤ، لال مرچ دو چائے کے چمچ (کٹُی ہوئی ) ، ہلدی  آدھا چائے کا چمچ ، پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ ، نمک دو چائے کے چمچ ، تیل ایک کپ،مکس گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،چائنیز سالٹ آدھا چائے کا چمچ،(جائفل آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی،(جاوتری آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی،بادیان کے پھول چار عدد،آلو تین عدد،زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ،(پیاز ایک چائے کا چمچ (فرائی کی ہوئی،ٹماٹر ایک پاؤ،آلو بخارے پچاس گرام،ہرا دھنیا آدھی گٹھی،پودینہ آدھی گٹھی،چاٹ مصالحہ دو چائے کے چمچ،کڑی پتے چھ عدد،(ادرک ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی،

ترکیب

ایک پاؤ دہی میں سے تھوڑے سے دہی میں زردہ رنگ ملا کر ایک طرف رکھ دیںایک پین میں ایک کپ پانی، باقی دہی، کُٹی لال مرچ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، ایک کپ تیل، مکس گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، چائنیز سالٹ، پسی جائفل، پسی جاوتری اور بادیان کے پھول ڈال کر مکس کریں۔

پھر گوشت شامل کرکے دس منٹ پکائیں۔پھر آلو ڈال کر بھونیں، جب آلو آدھے گل جائیں تو اوپر سے زردے رنگ والا دہی پھیلائیں۔

پھر فرائی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے، ہرا دھنیا، پودینہ، چاٹ مصالحہ، کڑی پتے اور ادرک ڈال کر اُبلے چاول ڈالیں۔اب چاولوں پر آدھا کپ تیل ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں اور چولہا بند کر دیں۔مزیدار دیگی بریانی تیار ہے۔رائتے کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

چکن مکھنی ہانڈی

Chicken Makhni Handi - Handi Pakistani Cuisine

اجزاء

(چکن بوٹی آدھا کلو ﴿بون لیس،(پیاز دو عدد ﴿کچی، پسی ہوئی،(ہری مرچ چھ عدد ﴿کچلی ہوئی،فریش کریم ایک پیکٹ،تیل آدھی پیالی،

(گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا،ہلدی ایک چائے کا چمچ،(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،مکھن دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب

ایک ہانڈی میں تیل گرم کرکے کچی پسی ہوئی پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ، نمک، ہلدی اور پسی لال مرچ ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور چکن بوٹی میں ڈال دیں۔جب چکن کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں پسا گرم مصالحہ، کچلی ہوئی ہری مرچ، فریش کریم اور مکھن ڈال کر دس منٹ دَم پر رکھ دیں۔مزے دار چکن مکھنی ہانڈی سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں

چپلی کباب

getlstd_property_photo - Picture of Bab-E-Khyber, Birmingham - Tripadvisor

اجزاء

 قیمہ ایک کلو،ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ،سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ،انار دانہ دو کھانے کے چمچ،پانی حسبِ ضرورت،انڈے چار عدد،پسی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ،مکئی کا آٹا دو کھانے کے چمچ، ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی،پودینہ آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا، کُٹی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،تیل حسبِ ضرورت،ٹماٹر حسبِ ضرورت

ترکیب

ایک بڑے برتن میں قیمہ ڈالیں۔اب ثابت دھنیا اور سفید زیرے کو بھون کر موٹا پیس لیں۔ اب ایک انڈہ ،پسی لال مرچ،مکئی کا آٹا،باریک کٹی ہری مرچ،انار دانہ،کُٹی کالی مرچ،باریک کٹا ہوا پودینہ،کُٹی لال مرچ،نمک اور پسے ہوئے مصالحے قیمے میں ملا کر گوندھیں اور آدھے گھنٹے کے لیے ڈھک کر فریج میں رکھ دیں تا کہ انار دانے کی کھٹا س آ جائے۔باقی انڈوں کو فرائی کر کے بیٹر میں شامل کر لیں۔ اس کے بعد ایک بڑے فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر لیں۔چپلی کباب کبھی بھی زیادہ تیل میں نہ تلیں۔جب تیل گرم ہو جائے تو آنچ ہلکی کر دیں،پھر ذرا زیادہ قیمہ ہاتھ میں لے کر پھیلا ئیں اور درمیان میں ٹماٹر کا ایک ٹکڑا رکھ کر چاروں طرف سے اٹھا کر ذرا بڑے سائز کا کباب بنائیں اور پھر تل لینے کے بعد کاغذ پر رکھ دیں تا کہ چکنائی جذب ہو جائے۔آخر میں دہی،رائتے ،چٹنی اور گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔

content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *