12 1 808x454

عید ہے شیر خرما بنالیں ۔۔

73 views

خوشیوں سے بھرے دن کا آغاز ہو عید کی صبح ہو اور گھر میں شیر نہ بنے تو عید ادھوری سی لگتی ہے

صبحین عماد

کہتے ہیں کہ دودھ کے ساتھ جوسویاں بنائی جاتی ہیں اسے حیدرآباد میں” شیر خرما ” کا نام دیا جاتا ہے ​اب نام جہاں سے بھی آیا ہو لیکن پسند سب ہی کو آتا ہے تو آج بنا لیتے ہیں حیدرآبادی شیر خرما۔

اجزاء

سویاں ۔ پاؤ کیلو

دودھ ۔ 2 لیٹر

شکر ۔حسب ذائقہ

اصلی گھی ۔ دو بڑے کھانے کے چمچے

مغزیات۔ کاجو ، بادام ، پستہ ( باریک کاٹ کر ا صلی گھی میں تل لیں) ۔

کھجور۔ 8 تا 10 عدد

زعفران ۔ چند پتیاں ( سجاوٹ کے لئے )

چاندی کا ورق ۔ ( سجاوٹ کے لئے )

ترکیب

کسی برتن میں گھی گرم کریں، اب اس میں سویاں ڈال کر سرخ ہونے تک بھونیں پھر دودھ ڈال کر سویاں نرم ہونے تک پکائیں ، جب سویاں گل جائیں تو شکر ڈال کر مزید 5 تا 10 منٹ دھیمی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں ۔

پھر اسے کسی برتن میں نکال کر تلے ہوئے مغزیات ، زعفرانی پتیوں اور چاندی کے ورق سے سجا کر خاص طور پر بدمعاش دامادوں کو پیش کریں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *