ملک بھر میں گزشتہ 9 روز بعد کاروباری زندگی بحال

ملک بھر میں گزشتہ 9 روز بعد کاروباری زندگی بحال

23 views

ملک میں کورونا وائرس کے خطرات کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے گزشتہ 9 روز سے جاری لاک ڈاؤن کو ختم کردیا ہے جس کے بعد آج بروز پیر سے ملک بھر کاروباری زندگی بحال ہوگئی ہے۔

غانیہ نورین

ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت برقرار ہے جہاں جان لیوا وائرس کے خطرات کو روکنے کیلئے حکومت نے ملک بھر میں 9 روز کا لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے باعث کاروباری مراکز ، پبلک ٹرانسپورٹ ، تفریحی مقامات ، شادی ہالز ، ریسٹورنٹس میں ڈائن ان سروس ، پارکس اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم آج بروز پیر سے ملک بھر کے کاروباری مراکز گزشتہ 9 روز بعد کھل گئے ہیں، نجی میڈیا کے مطابق تمام مارکیٹیں، شاپنگ مال اور تجارتی مراکز کھل گئے جبکہ ٹرانسپورٹ اڈے بھی بحال ہونے سے رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔ بازاروں مارکیٹوں میں چہل پہل بھی شروع ہوگئی۔

مزید پڑھیں: گھر رہو محفوظ رہو: این سی او سی نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

لاک ڈاؤن کے باعث ملک کی رونقیں پھیکی پڑچکی تھیں اور عید کے تینوں دن بھی سناٹا تھا۔ تاہم اب لاک ڈاؤن ختم ہونے سے تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں تجارتی مراکز شاپنگ مال کھل گئے ہیں۔

دکانداروں نے آج خوشی خوشی مارکیٹیں کھولیں۔ ٹرانسپورٹ اڈے کھلنے سے مسافروں کی مختلف شہروں میں بھی آمد و رفت شروع ہوگئی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی سے رات 8 بجے دکانیں بند کرنا ہوں گی جبکہ تفریحی مقامات،پارکس، تعلیمی ادارے ،شادی ہال، مارکیز، چڑیا گھر، وائلڈ لائف پارک اورسیاحتی مقامات تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ ہوٹل اور ریسٹورنٹس پر صرف ٹیک اوے کی سہولت میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا خطرہ ، این سی او سی کی نئی پابندیوں کا اعلان

پولیس کا بازاروں میں گشت بھی جاری ہے اور پولیس گاڑیوں سے ماسک پہننے کے اعلانات بھی کئے جارہے ہیں۔ کاروباری مراکز پر ماسک کا استعمال لازمی ہے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

Source:Express News
Content:Ghania Khalid

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *