علیزے شاہ کا اداکاری کے بعد گلوکاری میں نیا انداز مداح حیران ۔۔

علیزے شاہ کا اداکاری کے بعد گلوکاری میں نیا انداز مداح حیران ۔۔

272 views

معصومانہ اداوں سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلینے والی حسین اداکارہ علیزے شاہ نے گلوکاری کے میدان میں انٹری کردی ۔

صبحین عماد

بہت کم عرصے میں اپنی اداکاری سے دلوں کو چھونے اور متعتد ڈراموں میں بہترین کردار نبھانے والی علیزے شاہ نے اپنی اداکاری کے ساتھ اب گلوکاری کے لیے بھی پہلا قدم اٹھا لیا ہے معروف گلوکار ساحر علی بگا کے ہمراہ ‘ بدنامیاں’ گایا ہے جس کے سوشل میڈیا پر آج کل خوب چرچے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial)

یوٹیوب پر ریلیز ہونے والا گانا اس وقت ٹرینڈ کر رہا ہے اور محض چند گھنٹوں میں اس گانے کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔

اس گانے کو ساحر علی بگا نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا ہے جب کہ اس کے کمپوزر بھی وہ خود ہی ہیں۔

انسٹاگرام سے جاری اپنے پیغام میں علیزے شاہ نے کہا کہ مجھے امید ہے میرے مداحوں کو گانا بہت پسند آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے گانے پر اپنا ردعمل ضرور دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial)

خیال رہے کہ گلوکاری سے قبل علیزے شاہ مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Pin on Alizay Shah

علیزے شاہ نے ڈراما ‘عشق تماشا’ میں پلوشہ کا کردار ادا کیا تھا جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

Alizeh Shah | Pakistani girl, Bollywood actress bikini, Pakistani girls pic

علاوہ ازیں انہوں نے ‘عہدِ وفا’ اور ‘میرا دل میرا دشمن’ جیسے مقبول ڈراموں میں بھی اداکاری کی جبکہ حال ہی میں وہ رمضان میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘تانا بانا’ میں بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں۔

source: Hum News
content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *