کراچی کی گرمی : سورج آگ اگلنے لگا شہری گرمی سے بےحال۔۔

کراچی کی گرمی : سورج آگ اگلنے لگا شہری گرمی سے بےحال۔۔

16 views

کراچی کی گرمی میں شدید اضافے اورآگ برساتے سورج نے کراچی والوں کے ہوش اڑادیے ہیں جبکہ آج بھی سورج سوا نیزے پر ہوگا ۔

صبحین عماد

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور کم سے کم درجۂ حرارت میں کل کےمقابلے میں 4 ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،  آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 32اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز کل کم سے کم درجہ حرارت 28اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان تاؤتے نے مزید شدت اختیار کی ہے اور یہ کراچی سے 8 سو کلو میٹر دور ہے، تاہم کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے۔جبکہ گزشتہ روز گرمی کی شدت کی وجہ سے کل رات کراچی کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی تھی ۔

خیال رہے کہ شہر قائد میں سخت گرمی کے باعث مچھلیاں اور جھینگے سطح سمندر پر آگئے ہیں ۔

ترجمان فشر فوک فورم کا کہنا ہے کہ سخت گرمی کے باعث مچھلیاں اور جھینگے سطح سمندر پر آگئے  تھے ماہی گیروں کی 2 کشتیوں نے منوڑہ کے قریب کھگا مچھلی کا شکار کیا۔ماہی گیروں کی جانب سے 4 لاکھ سے زائد مالیت کی مچھلی شکار کی گئی، مچھلیاں اور جھینگوں کی تعداد زیادہ تھی تاہم تیز ہوا کے باعث زیادہ شکارنہ کر سکے۔ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ سالوں میں ایسا ہوتا ہے کہ مچھلیاں اور جھینگے سمندر کی سطح پر آجائیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم ترین رہے گا اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ 18 مئی کو درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں معطل رہنے کی وجہ سے ماہی گیروں کے لیے 16  سے 20 مئی کا عرصہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں  بل بورڈز ہٹانے، ایمرجنسی  پلان ٹیم بنانے اور  کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *