آئی پی ایل میں شامل آسٹریلوی کھلاڑیوں کی وطن واپسی

آئی پی ایل میں شامل آسٹریلوی کھلاڑیوں کی وطن واپسی

22 views

آسٹریلوی کرکٹرز مالدیپ میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت گزارنے کے بعد ایک چارٹر طیارے کے ذریعے پیر کو سڈنی پہنچ گئے ہیں مگر کورونا کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کھلاڑیوں ایک ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

غانیہ نورین

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر برقرار ہے اسپتالوں میں آکسیجن سیلنڈرز ، بستراور دیگر طبی آلات کی کمی کا سامنا ہے، بھارت کے بڑے ریاستوں کی سڑکوں اور شاہراہوں پر جان لیوا وائرس کے شکار مریض سسکیاں لیتے نظر آرہے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جہاں عام زندگی کو متاثر کیا وہیں انڈین پریمیئر لیگ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، غیرملکی کھلاڑیوں سمیت ملکی اور اسٹاف ممبران میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ایونٹ کو معطل کردیا گیا جس کے بعد 6مئی کو انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک چارٹر طیارے کے ذریعے آسٹریلوی کرکٹرز کو مالدیپ پہنچایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل بھی عالمی وباء کورونا وائرس کی نظر

نیشنل براڈکاسٹر اے بی سی کا کہنا ہے کہ سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ ورنر سمیت کھلاڑی چارٹر طیارے کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق صبح 7:30سڈنی پہنچے۔

38 رکنی آسٹریلوی گروپ جس میں کھلاڑی، کوچز، حکام اور ٹی وی کمنٹیٹرز شامل تھے، انڈیا سے مالدیپ چھ مئی کو پہنچے تھے۔

دو دن قبل آسٹریلوی حکومت نے وہ عارضی پابندی اٹھا لی تھی جس میں شہریوں کو ملک واپسی پر جیل بھیجنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

اتوار کو وزیراعظم اسکاٹ مورسن نے کہا تھا کہ کرکٹرز کے ساتھ کوئی خاص سلوک نہیں کیا گیا بلکہ وہ بغیر کسی مدد کے واپس آئیں گے اور اپنی ٹکٹ پر واپس آئیں گے۔ تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ ان کو سڈنی کے ایک ہوٹل میں 14 دن کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خطرناک سائے تلے آئی پی ایل ، غیرملکی کھلاڑی خوفزدہ

بھارت میں اتوار کو کورونا وائرس کے تین لاکھ دس ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ چار ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

رواں مہینے کے آغاز میں آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بری طرح متاثرہ انڈیا سے آنے والے افراد کو ملک میں داخلے پر پانچ برس قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

آسٹریلیا نے انڈیا سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر 15مئی تک پابندی عائد کی تھی۔ آسٹریلیا نے قید اور جرمانے کی سزا کا اعلان اس وقت کیا جب ملک میں بالواسطہ پروازوں کے ذریعے بھارت سے آنے والے مسافروں کا پتا چلا۔

Source:Urdu News
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *