کیا کرپٹو کرنسی ماحولیات کے لئے نقصان دہ ہے؟؟

کیا کرپٹو کرنسی ماحولیات کے لئے نقصان دہ ہے؟؟

47 views

دنیا کے امیرترین شخص ، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے بٹ کوائن کی مائننگ کو ماحول کیلئے خطرناک قرار دیدیا ۔

غانیہ نورین

اکیسویں صدی نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی دنیا میں حیرت انگیز ایجادات اور تخلیق پر انسانی سوچ کو حیران کررکھا ہے جسے دیکھ کر کوئی بھی شخص سوچنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا ہے۔ کرپٹو کرنسی کا شمار بھی دور جدید کی حیران کن دریافت میں ہوتا ہے جس نے وقت کیساتھ ساتھ تیزی سے مقبولیت کی تمام رکاوٹیں توڑ ڈالی ہے۔

دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ کا آغاز شروع ہوا وہیں اسکی خریدوفروخت میں نامور شخصیات نے بھی بھرپور حصہ لیا، جن میں سرفہرست دنیا کے امیرترین شخص ، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک سرفہرست ہیں۔

مزید پڑھیں: کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کا مستقبل کیا ہے؟؟

ایلن مسک نے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن میں ناصرف سرمایہ کاری کی بلکہ کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی اہمیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا تھا۔ تاہم حال ہی میں ایلن مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بٹ کوائن کی مائننگ سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں بٹ کوائن کی مائننگ میں تیزی سے برھتے ہوئے فوسل فیولز کے حوالے سے خدشات ہیں، خاص طور پر کوئلہ جو کہ کسی بھی ایندھن کے مقابلے میں بد ترین ایمیشنز چھوڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپٹوکرنسی ایک اچھا آئیڈیا ہے مگر یہ ماحول کی قیمت پر نہیں چل سکتا۔

مزید پڑھیں: ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا بڑا اعلان ،بٹ کوائن کی قدر میں بھی اضافہ

ایلن مسک نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کی کمپنی اپنے بٹ کوائن بیچے گی نہیں بلکہ انھیں اس وقت استعمال کرے گی جن بٹ کوائن زیادہ ماحول دوست طریقوں سے بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صارفین بٹ کوائن سے ٹیسلا کی کوئی کار نہیں خرید سکتے۔

دوسری جانب ایلن مسک کی ٹوئٹ کے بعد کیپ مارکیٹ میں بٹ کوائن سمیت تقریبا تمام ڈیجیٹل کرنسی کے حصص میں بڑی کمی آئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق  گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں بٹ کوائن کی قیمت 10 فیصد سے زیادہ گر گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بٹ کوائن سے متعلق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے تحفظات بھی سامنے آئے تھے،

انہوں نے امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایلون مسک کے مقابلے میں بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کے حامی نہیں ہے، جس طرح آج کی دنیا میں کرپٹوکرنسی کام کرتی ہے، اس سے مخصوص مجرمانہ سرگرمیوں کا موقع ملتا ہے اور بہتر ہے کہ اس سے نجات حاصل کرلی جائے۔

انہوں نے کہا ‘مجھے ممکنہ طور پر حیاتیاتی ہتھیاروں کے بارے میں کہنا چاہیے، وہ بہت بری چیز ہے، ہمیں اس قسم کی ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں’۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس نے ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی مخالفت کردی

نجی میڈیا کے مطابق ماضی میں بھی بل گیٹس کہہ چکے ہیں کہ بائیو ٹیررازم ایک بڑا خطرہ ہے اور انسانیت کے لیے بہت بڑا سانحہ ثابت ہوسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *