مولانا طارق جمیل بھی سلمان خان کے مداح ہو گئے۔۔

مولانا طارق جمیل بھی سلمان خان کے مداح ہو گئے۔۔

112 views

عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ میں سلمان خان کی والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت سے متاثر ہو کر اُن کا فین ہوگیا ہوں۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز لکھاری سلیم خان سے مخاطب ہیں۔

مولانا طارق جمیل سلیم خان کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ کے بیٹوں سلمان خان، ارباز اور سہیل خان کو بھی عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔

اداکار سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کہتے ہیں کہ مجھے شعیب اختر نے بتایا کہ سلمان خان اپنے والدین کے آگے ادب کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور ان کا ہر حکم مانتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کی سخاوت کی تعریف بھی کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت کے اوصاف کی وجہ میں بھی سلمان خان کا فین کا ہوگیا ہوں۔

مولانا طارق جمیل نے سلیم خان کو کہا کہ سلمان خان جیسے خدمت گزار بیٹا ہونے پر بھی آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *