فلسطین پر مظالم کے خلاف پاکستانی اداکار بھی بول اٹھے ۔۔

فلسطین پر مظالم کے خلاف پاکستانی اداکار بھی بول اٹھے ۔۔

47 views

اسرائیلی فوج کی جانب سے  غزہ پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری کے خلاف مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے دکھائی دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب پاکستانی اداکار بھی بول اٹھے ہیں ۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے ارد گرد بیٹھے بچوں کی تصاویر پر مشتمل پینٹنگ شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے ۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا آپ نے تصور کیا ہے کہ آپ سوتے ہوئے اپنے بچے کو چوم رہے ہوں اور نہیں جانتے ہوں کہ آپ سب اسے دوبارہ دیکھ پائیں گے؟ ابھی فلسطین میں یہی حقیقت ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان نے لکھا کہ یہ وہ وحشت ہے جو ان بچوں اور معصوم جانوں میں پائی جاتی ہے اس بارے میں سوچتے ہوئے بھی میرا دل دکھتا ہے۔

داکارہ نے مزید لکھا کہ ہم زیادہ کچھ نہیں کرسکتے لیکن ہمارے پاس آواز ہے جسے ہم سب مل کر اپنے بہن بھائیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے مشہور اداکار فیصل قریشی نے بھی اپنے انسٹا گرام پر فلسطین پر مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج اور ریلیوں کی کچھ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ “ہم کیوں چپ ہیں”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

اداکار فیروز خان نے فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کی اسرائیل کے خلاف مارچ میں شرکت کی تصویر اپ لوڈ کی اور  خوشی کا اظہار کیا۔

فیروز خان نے انسٹاگرام پر یہ تصویر اپنی اسٹوری پر اپ لوڈ کی اور کیپشن لکھا کہ ‘میں شرطیہ یہ بات کہہ سکتا ہوں بیلا کو مارچ میں دیکھ کر بہت سے لوگ اب فلسطین کی حمایت میں آگے بڑھنے والے ہیں’۔

اس سے قبل بھی فیروز خان فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے ظلم کے خلاف پوسٹ شیئر کرتے رہے ہیں اور اب یہ فلسطین پر اسرائیلی دہشتگردی کے بعد سے انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں اور مداحوں کو مختلف صورتحال سے بھی آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری سے معصوم بچوں سمیت متعدد فلسطینیوں کی شہادت پر افسردہ ہیں اور انہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ہے۔

اداکارہ صبا قمر نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر غصہ اور افسوس کا اظہار کیا اور خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

صباقمر نےاپنی انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک معصوم فلسطینی بچہ ہاتھ میں مسجدالاقصٰی کی تصویر اور فلسطین کا جھنڈا تھامے اداس کھڑا نظر آرہا ہے، اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا کے لیے فلسطین کو سانس لینے دو۔

دوسری جانب اسرائیلی نژاد اداکارہ گال گیڈٹ کے ٹوئٹ پر اداکار گوہر رشید نے برہمی کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے کہا آپ کا ملک جنگ کے دہانے پر نہیں ہے بلکہ اسی نے تو جنگ کا آغاز کیا ہے۔

گوہر رشید کا کہنا تھا کہ کسی کیلئے بھی حب الوطنی کا جذبہ معصوم لوگوں کی زندگی اور انسانیت سے بڑھ کر نہیں ہوسکتا۔

اداکار نے مزید کہا کہ اگر آپ کو ایسے اسرائیلی ہونے پر فخر ہے تو پھر ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اصل مسئلہ کہاں ہے، امید ہے آپ کو جلد احساس ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جس میں اب تک تقریباً 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

source: social media
content :sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *