8 6 808x454

شدید گرمی میں ان غذاوں کا استعمال ضرور کریں

70 views

گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی ہم بہت سے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ تیز دھوپ، گرمی اور لو کی وجہ سے جسم كے درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے۔

صبحین عماد

 اس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی اور دیگر امراض کا سامنا رہتا ہے گرمیوں میں ہیٹ اسٹروک کا بھی خدشہ رہتا ہے لہذا جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے اور اس کے لیے مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے

جب کہ گرمیوں میں سب سے اہم چیز جس کا ہمیں خیال رکھنا چاہیے وہ ہے غذا کیونکہ کھانے پینے میں چیزوں کا صحیح استعمال ہمیں بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

اسی لیے آپ کو چند مشروبات  اور غذائیں بتائے جارہے ہیں جن کے استعمال سے آپ نہ صرف جسم کو تپش سے بچا سکتے ہیں بلکہ پانی کی مطلوبہ مقدار کو بھی پورا کرسکتے ہیں۔

کھیرے کا ستعمال

شدید گرمی میں کھیرے کا استعمال صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔اگر آپ چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی کے اثرات سے پریشان ہیں تو اپنی روزانہ کی غذا میں”کھیرے” کا استعمال یقینی بنائیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کھیرے کا استعمال جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھتا ہے اور گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔

کیری کا شربت 

گرمیوں کے موسم میں کیری کا شربت جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے، اس میں موجود اجزا جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں

لیموں پانی

گرمیوں کے موسم میں لیموں پانی کا استعمال بھی بے حد ضروری ہے، لیموں پانی کا استعمال جسم کو نہ صرف ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے بلکہ گلوکوز کا لیول بھی برقرار رکھتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں روزانہ 2 گلاس لیموں پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔

ناریل پانی

ماہرین صحت کے مطابق گرمیوں میں روزانہ دن میں 2 سے 3 مرتبہ ناریل پانی پینا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے نہ صرف جسم کا درجہ حرارت کم رہتا ہے بلکہ بھرپور مقدار میں معدنیات بھی حاصل ہوتی ہیں۔

پیاز کا استعمال

گرمیوں میں پیاز کا استعمال بھی بے حد ضروری ہے کیونکہ اس میں شامل اجزا لو سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں لہذا روزانہ سلاد یا چٹنی کے ساتھ پیاز کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔

 لسی:ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں لسی کا استعمال بھی لو اور ہیٹ اسٹروک سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے لہذا ہمیں لسی کا استعمال بھی رکھنا چاہیے۔

آلوچہ

گرمیوں کے موسم میں آلوچے کا استعمال جسم کو اہم معدنیات فراہم کرتا ہے جو پسینہ نکلنے سے ضائع ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ آلوچہ لو سے بچاؤ میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔

سونف کا استعمال

گرمی کو موثر انداز میں شکست دینے کے لیے گرمی کے موسم میں صحت مند غذا کا استعمال ضروری ہے۔ ہمارے باورچی خانوں میں متعدد اجزاء ایسی موجود ہوتی ہیں جو قدرتی طور پر ہمارے جسم پر ٹھنڈک کا اثر چھوڑ سکتی ہیں، ان میں سے ایک سونف بھی ہے۔ پ سونف کا پانی بھی تیار کرسکتے ہیں۔ یہ گیس کے مسائل کو کم کرے گا اور آپ کے ہاضمہ کو اچھی صحت مند رکھے گا، آپ اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اپنے دن کا آغاز سونف کے پانی سے کرسکتے ہیں، اس موسم گرما میں اس کولنگ اجزاء کو اپنی غذا میں شامل کرنے سے محروم نہ ہوں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *