pro 808x454

وزیراعظم کی جمعہ کو اسرائیل کے خلاف یوم احتجاج منانے کی ہدایت

25 views

غزہ میں اسرائیل فوج اور قیادت کی بہیمانہ تشدد کے خلاف وزیراعظم عمران خان نے بروز جمعے کو اسرائیل کے خلاف یوم احتجاج منانے کی ہدایت کردی۔

غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جمعہ کو فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بربریت کے خلاف احتجاج منانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس، اسرائیل کے خلاف ردعمل

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ جمعہ کو اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک بھر میں سرکاری سطح پر یوم احتجاج منانے کی تجویز پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے جمعہ کو سرکاری طور پر یوم احتجاج منانے کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فضائی حملے دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں اور شہر آہستہ آہستہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ بمباری اور میزائل حملوں سے کوئی محفوظ نہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی مظام: جہادی شیر فلسطین والوں تمہیں فتح مبارک ۔۔

اسرائیل نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر خوف ناک بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 30 فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا جس کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 200 ہوگئی ہے۔

شہدا میں 58 بچے اور 34 خواتین شامل ہیں۔ ہزاروں لوگ زخمی ہیں جن میں 366 بچے بھی ہیں۔ بچوں کی بہبود کی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق غزہ میں ہر گھنٹے میں 3 بچے اسرائیلی بمباری میں زخمی ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مان نہ مان میں تیرا مہمان ،اسرائیل کی حمایت پر بھی بھارت نظرانداز

Source:Express News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *