4 6 808x454

اداکارہ غنا علی کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ۔۔حیران کن انکشاف۔۔!

314 views

 حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ غنا علی کے شوہر سے متعلق یہ خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں کہ اُن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق حال ہی مین زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والی اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عُمیر گلزار کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے تنقید کے تیر برسنا شروع ہوگئے اور صارفین نے اُن کے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا انکشاف کیا

کیا غنا علی کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں؟

ایسے ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ غنا علی کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Ghana Ali Under-Fire For Tying The Knot With A Millionaire Who Is Already Married

فیس بُک صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر غنا علی کے نکاح کی تصویر کے ساتھ اُن کے شوہر عُمیر کی اُن کی پہلی اہلیہ کے ساتھ بھی کچھ تصویریں شیئر کیں۔صارف نے کہا کہ غنا علی کا شوہر کراچی کا ایک ارب پتی شخص ہے، وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Ghana Ali Under-Fire For Tying The Knot With A Millionaire Who Is Already Married

اُنہوں نے کہا کہ شادی شدہ ہونے کے باوجود بھی عُمیر اور غنا علی کے درمیان دوستی ہوئی اور صرف دو ماہ کے اندر عُمیر کی پہلی بیوی کی زندگی تباہ ہوگئی۔فیس بُک صارف نے کہا کہ عُمیر کا ایک بیٹا بھی ہے اور اس کے باوجود بھی اُنہوں نے غنا علی سے شادی کی۔

صارف کے مطابق غنا علی کے شوہر نے پانچ سال قبل پہلی شادی کی تھی جن سے اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔دوسری جانب ابھی تک غنا علی کی جانب سے اس خبر کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

source: media reports
content: Sabheen Ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *