imran khan 2 808x454

ہم پاکستان میں پانی سے 50 ہزار میگاواٹ بجلی بناسکتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

31 views

وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان نے 2مئی 2019 کو رکھا تھا ۔

مہمند ڈیم دریا سوات پر قبائلی ضلع مہمند میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہ کثیر المقاصد منصوبہ سیلابی صورتحال کو کنڑول کرنے، زراعت اور شہری ضروریات کے لیے پانی ذخیرہ کرنے، سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔

تین سو نو ارب سے زائد (309.6) ارب روپے کی لاگت سے بننے والے مہمند ڈیم کی اونچائی 213 میٹر ہوگی جس میں 1.293 میلین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

بجلی، آبپاشی اور سیلاب سے بچاو کے ضمن میں پاکستان کو مہمند ڈیم کی تکمیل کے بعد سالانہ 51 ارب روپے کا فائدہ حاصل ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کے مطابق اس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے جو کرونا وباء کے باوجود بھی تعطل کا شکار نہیں ہوا۔ واپڈا اس منصوبے کو اپنی مقررہ مدت سال 2025 تک پایہ تکمیل کو پہنچانے کے لیے پر عزم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک بہت بڑے خواب کا نام تھا، اللہ نےمدینہ کی ریاست کے اوپر سب سے زیادہ نعمتیں بخشی تھیں، گزشتہ ادوار میں کبھی کسی نے غریب کیلئے کچھ نہیں کیا، مدینہ کی ریاست میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑانقلاب آیاتھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کے آگے سب برابر ہیں ،این آراو ہماری تباہی کا سبب بنا، ہم نے پاکستان کو دو اصولوں پر کھڑاکرنا ہے ، سارے مافیاز اکٹھے ہو کر مجھ سے این آراولینے کی ناکام کوشش کررہےہیں ، میں کبھی این آراو نہیں دوں گا انھیں قانون کے نیچے لانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سےطاقتور اور ڈاکو کیلئےاین آر او اورغریب جیل میں جارہا ہے ، ہم نے قانون کی بالادستی کیساتھ کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ہے ، کمزورطبقے کی ذمہ داری ریاست کی ہے، ہمارے5سال ختم ہوں گے تو یہ دیکھنا چاہوں گا کہ کمزور طبقے کو کیسے اوپر اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی اور مافیاز کی سرکوبی سے ملک ترقی کرے گا، یواین ڈی پی رپورٹ کے مطابق 2013کے بعد سب سے زیادہ کے پی میں غربت کم ہوئی۔

نواز شریف کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے بڑے سیاستدان آج دم دبا کر لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں ، لندن میں دم دبا کر بھاگنےوالوں واپس لائیں گےفکر نہیں کریں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5سال مکمل ہوں گے تو سب سے پہلے صحت کا انقلاب آئے گا، صحت کارڈ کے بعد نجی سیکٹر بھی اب اسپتال بنائے گا، ہوسکتا ہے یہ نجی سیکٹر یہاں اسپتال بنائے۔

مزدور   کیلئے گھروں کی فراہمی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پہلے دفعہ پاکستان میں رکاوٹیں دور کرکےمزدور کیلئے گھر بن رہےہیں ، آدمی جتنا کرایہ دیتاہے اتنی ہی قسطیں اداکرکے اپنا گھر کرلیں گے۔

مہمند ڈیم  سے متعلق وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ کوروناکےباوجود مہمندڈیم پر تیزی سے کام جاری ہے ، مہمند ڈیم 2025تک مکمل ہوجائےگا، پشاور کے لوگوں کو بھی سہولت ملےگی، مہمند ڈیم سے پشاور والوں کو سستی بجلی میسرآئےگی ، اگلے 10سال میں پاکستان میں 10ڈیمز بن رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آئی پی پیزکےساتھ معاہدوں کوازسرنو دیکھ رہے ہیں، کوشش ہےعوام کوسستی بجلی فراہم کر سکیں،آئی پی پیزکے ساتھ نئے معاہدے کرکے کافی بچت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے معاہدے کرکے آئی پی پیزسے پیسے کھائے، جس قیمت پربجلی بن رہی ہے، اس سے کم قیمت سے فروخت ہورہی ہے، ہم پاکستان میں پانی سے50ہزارمیگاواٹ بجلی بنا سکتےہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *