6 11 808x454

نوجوانوں کو روزگارفراہمی کے لیےوزیر اعظم کا 2 اہم منصوبوں کا اعلان۔۔

57 views

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے دو منصوبوں کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسکول ایجوکیشن کیلئے 1 لاکھ ستر ہزار اسکالرشپس دیں گے، 50 ہزار اسکالر شپس ہائر ٹیکنالوجیز اور ہنر سکھانے کیلئے دیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے کاروبار کیلئے 100 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

نوجوانوں کے پاس آئیڈیاز ہیں تو میرٹ پر قرضہ دیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر سال فنڈز بڑھاتے جائیں ، دنیا میں روز گار پرائیویٹ سیکٹرز میں ملتا ہے، نوجوانوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ روز گار کا ہے۔

source:media reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *