12 7 808x454

مریم نواز روز لسی نہیں پیتی،مگر کیا پیتی ہیں خود بتا دیا ۔۔

250 views

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے روزانہ لسّی نہ پینے کی وجہ سوشل میڈیا صارفین کو بتادی وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مریم نواز کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں اُن کا خاص گلاس ہے جس میں وہ اکثر مختلف مشروبات پیتی ہیں۔

صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز سے پوچھا کہ ’میم! کیا آپ لسّی پی رہی ہیں؟‘

ٹوئٹر صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’کاش! میں بھی روزانہ لسّی پی سکتی

مریم نواز نے کہا کہ ’میں اپنے وزن کی وجہ سے روزانہ لسّی نہیں پی سکتی بلکہ صرف کافی ہی پیتی ہوں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے اس ٹوئٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل مریم نواز نے ماہِ رمضان میں افطار پر تیار کیے جانے والے روایتی مشروب کی ترکیب سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

خیال رہے کہ مریم نواز اپنے خوبصورتی اور خوبصورت  اور مہنگے ملبوسات پہننے کی وجہ سے بھی خوب چرچا میں رہتی ہیں ۔

Maryam Nawaz's Manolo Blahnik shoes steal spotlight away from her politics at APC

واضح رہے کہ مریم نواز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ صارفین کے ٹوئٹس کا جواب بھی دیتی نظر آتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *